مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 46

46 خداتعالی کو حاصل کرنا ہے۔اور اس طرز پر اپنی زندگیاں گزاریں کہ ان کا وجو د ہی خداتعالی کا نشان بن جائے۔یہ نہ ہو کہ صرف ان کی زبانیں نشانات بیان کریں بلکہ ایسا ہو کہ ان کے جسم بھی خدا تعالیٰ کا نشان بن جائیں اور یہ کچھ بعید نہیں کیونکہ خدا تعالٰی نے ان کے لئے بھی اپنے فضلوں کے دروازے ویسے ہی کھلے رکھے ہیں جیسے ان سے پہلوں کے لئے کھولے گئے تھے۔" (خطبه جمعه فرموده ۱۸ اپریل ۱۹۳۸ء۔الفضل ۱۱۳اپریل ۱۹۳۸ء)