مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 331

331 جائے گا کہ جب تم انگلی سے اس کے ہاتھ پر لکھتے ہو تو الف کی شکل کی اسے یوں حس محسوس ہوتی ہے۔ح کی شکل کی حس اس طرح محسوس ہوتی ہے اور جب م لکھا جاتا ہے تو اس سے اس کے ہاتھ میں فلاں قسم کی حس پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح آہستہ آہستہ وہ اس فرق کو بھی محسوس کرلے گا کہ صرف م لکھنے کی حس کیسی ہوتی ہے اور جب م اور دال کو اکٹھا لکھا جائے تو اس وقت کیسی حس پیدا ہوتی ہے۔مثلاً ہم داد لکھتے ہیں تو اس میں دونوں دالیں الگ الگ ہوتی ہیں لیکن احمد " میں دال میم کے ساتھ مل جاتی ہے اور اس فرق کی وجہ سے دونوں کو الگ الگ شناخت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر اس حس کو تیز کر لیا جائے تو تم اس سے بڑے بڑے کام لے سکتے ہو۔فرض کرد اندھیرے میں تمہارا دشمن تمہارے قریب بیٹا ہے اور تم سمجھتے ہو اگر تم نے زبان سے اپنے کسی دوست کو کوئی ہدایت دی تو دشمن خبردار ہو جائے گا۔اس وقت تم آسانی کے ساتھ اس جس سے کام لیتے ہوئے دوسرے کے ہاتھ پر انگلی سے لکھ دو گے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں۔تم واپس جاؤ اور مرکز میں جاکر اطلاع دو کہ دشمن اتنی تعداد میں موجود ہے۔اس طریق سے دشمن کو کچھ بھی علم نہیں ہو گا کہ تم نے دوسرے کو کیا ہدایت دی ہے مگر تم اپنا یہ پیغام مرکز میں پہنچادو گے۔اس کے بعد دوسرے کے لئے بھی کوئی اشارہ مقرر ہو نا چاہئے۔مثلا یہ کہ وہ ہاتھ دبا دے جس کا مطلب یہ ہو کہ میں نے تمہارے پیغام کو سمجھ لیا ہے۔پھر اگر وہ مرکز میں جائے او روہاں سے مدد لے آئے مگر تم وہاں موجود نہ ہو تو وہ تم وہاں اپنی کوئی علامت چھوڑ جاؤ گے۔مثلا کاغذ پر یہ لکھ کر چھوڑ جاؤ گے کہ دشمن فلاں طرف جا رہا ہے۔میں اس کا بچھا کر رہا ہوں ، تم بھی اس طرف آجاؤ یا کوئی اور علامت چھوڑ جاؤ گے۔پرانے زمانے میں ساتھ ساتھ رنگ ڈالتے جاتے تھے جس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ اس رنگ کے پیچھے پیچھے آجاؤ۔اس زمانہ میں بعض اور طریقوں سے بھی کام لیا جاسکتا ہے۔مثلا یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ کنکر لئے جائیں اور ان پر تھوڑا سا عطر ڈال دیا جائے اور اپنے ساتھیوں کو بتا دیا جائے کہ رستہ میں تمہیں کئی کنکر نظر آئیں گے۔جن کنکروں سے تمہیں فلاں عطر کی خوشبو آئے ان کنکروں کو علامت سمجھنا اور جس طرف وہ کنکر چلے جائیں اسی طرف تم بھی چلے جانا یا اگر یہ علامت نہ ہو تو وہ ایسا کر سکتا ہے کہ ہاتھ پر عطر مل لے اور راستہ میں دس دس گز کے فاصلہ پر کسی پتھر پر ہاتھ ملتا چلا جائے۔نتیجہ یہ ہو گا کہ بعد میں اس کے ساتھی آئیں گے اور وہ پتھروں کو سونگھ سونگھ کر اصل مقام تک پہنچ جائیں گے۔تو یہ ایسی چیزیں ہیں جن سے کام کرنے میں بڑی بھاری مدد ملتی ہے۔