مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 9
9 ۲۳) تکلیف سے نجات اسی کام سے وابستہ ہے اور نہ ترقی تم کو ست کر دے کیونکہ جب تک ایک آدمی بھی اسلام سے باہر ہے تمہارا افرض ادا نہیں ہو اور ممکن ہے کہ وہ ایک آدمی کفر کا بیج بن کر ایک درخت اور درخت سے جنگل من جائے۔تم نے دنیا بھی جو کی فتح تو کچھ بھی نہ کیا نفس وحشی و جفا کیش اگر رام نہ ہو سب سے پہلا فرض اصلاح نفس ہے۔اگر اس کے ظلم ہوتے رہیں اور اس کی اصلاح نہ ہو تو دوسروں کی اصلاح تم کو اس قدر نفع نہیں پہنچا سکتی۔من و احسان سے اعمال کو کرنا نہ خراب رشتہ وصل کہیں قطع بام نہ ہو انسان نیکی کرتے کرتے کبھی خدا تعالیٰ کا پیارا بنے والا ہوتا ہے کہ احسان جتا کر پھر وہیں آ گرتا ہے۔جہاں سے ترقی شروع کی تھی اور چوٹی پر پہنچ کر گر جاتا ہے اس کی ہمیشہ احتیاط رکھنی چاہئے کیونکہ وہ محنت جو ضائع ہو جاتی ہے حوصلہ کو پست کر دیتی ہے۔بھولیو مت کہ نزاکت ہے نصیب نسواں مرد وہ ہے جو جفاکش ہو گل اندام نہ ہو صفائی اچھی چیز ہے مگر نازک بدنی اور جسم کے سنگار میں مشغول رہنا اور حسن