مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 7
7 -۱۵ دشمنی ہو نہ محبانِ محمدؐ سے تمہیں جو معاند ہیں تمہیں ان سے کوئی کام نہ ہو امن کے ساتھ رہو فتنوں میں حصہ مت لو باعث فکر و پریشانی حکام نه ہو مومن کا فرض ہے کہ جائے حقارت اور نفرت سے کام لینے کے محبت سے کام لے اور امن کو پھیلائے۔مومن کا وطن سب دنیا ہے۔اس سے جہاں تک ممکن ہو تمام فریقوں میں جائز طور پر صلح کرانے کی کوشش کرے اور قانون کی پابندی کرے ؟ ۱۷۔اپنی اس عمر کو اک نعمت عظمیٰ سمجھو۔بعد میں تا کہ تمہیں شکوہ ایام نہ ہو حُسن ہر رنگ میں اچھا ہے مگر خیال رہے دانہ سمجھے ہو جسے تم وہ کہیں دام نہ ہو اچھی بات خواہ دین کے متعلق ہو خواوردنیا کے متعلق اچھی ہی ہوتی ہے مگر بہت دفعہ بری باتیں اچھی شکل میں پیش کی جاتی ہیں اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔انگریزی کی مثل ہے "Every Thing Glitter is not Gold''