مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 2 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 2

2 کسی کو خدمت دین کی توفیق دے۔نہ ہندو کا احسان کہ وہ خدمت دین کرتا ہے اور یہ تو حد درجہ کی بیوقوفی ہے کہ خدمت دین کر کے کسی بند و پر احسان رکھے یا اس سے کسی خاص سلوک کی امید رکھے۔(۵) دل میں ہو سوز تو آنکھوں سے رواں ہوں آنسو تم میں اسلام کا ہو مغز فقط نام نہ اس زمانہ کا اثر اس قسم کا ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سامنے عجز و نیاز کرنے کو بھی وضع کے خلاف سمجھتے ہیں اور خدا کے حضور میں ماتھے کا خاک آلود ہونا بھی انہیں ذلت معلوم ہوتا ہے حالانکہ اس کے حضور میں تذلل ہی اصل عزت ہے۔سر میں نخوت نہ ہو آنکھوں میں نہ ہو برق غضب نہ ہو دل میں کینہ نہ ہو لب پہ کبھی دُشنام نہ ہو ۷۔خیر اندیشی احباب رہے مد نظر چینی نہ کرو مفسد و تمام نہ ہو