مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page viii of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page viii

ز بسم الله الرحمن الرحيم لوح الصدى یعنی حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کا پیغام نوجوانان احمدیت کے نام ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس قدر ہی محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں تو سب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے۔گو ہمارا سلسلہ روحانی ہے ، مگر چونکہ مذکورہ بالا قانون بھی الہی ہے اس لئے وہ بھی اس کی زد سے بچ نہیں سکتا۔پس اس کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے ، ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کردیں۔جو آپ پر عائد ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں۔اور آپ پر فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے ہماری باتوں کو سنیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں تاخد اتعالیٰ کی طرف سے جو امانت ہم لوگوں کے سپرد ہوئی ہے اس کے کما حقہ ادا کرنے کی توفیق ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے۔اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے مندرجہ ذیل نظم لکھی ہے جس میں حتی الوسع وہ تمام صیحتیں جمع کر دی ہیں جن پر عمل کرنا سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔گو نظم میں اختصار ہوتا ہے مگر یہ اختصار ہی میرے مدعا کیلئے مفید ہے۔کیونکہ اگر رسالہ لکھا جا تا تو اس کو بار بار پڑھنا وقت چاہتا، جو ہر شخص کو میسر نہ ہو سکتا۔مگر نظم میں لمبا مضمون تھوڑی عبارت میں آجانے کے باعث ہر ایک شخص آسانی سے اس کا روزانہ مطالعہ بھی کر سکتا ہے۔اور اس کو