مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 724 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 724

724 ہے، چاہے اس سے پہلے اس نے کتنی ہی قربانیاں کی ہوں، وہ ختم ہو جاتی ہیں اور سزا میں ان کا خیال نہیں رکھا جاتا۔جب تک تم اس طریق پر عمل نہیں کرو گے تم ترقی نہیں کر سکتے۔اگر کوئی شخص جنگ میں پیٹھ دکھاتا ہے اور لڑائی سے بھاگ جاتا ہے تو چاہے اس نے ہمیں سال تک قربانی کی ہو کوئی احمق ہی ہو گا جو اس کے اس جرم کے بعد ان قربانیوں کا خیال رکھے۔وہ شخص بہر حال مجرم ہے۔اس کی پچھلی سروس کے بدلہ میں اس کے پچھلے انعام ہیں اور موجودہ غلطی پر موجودہ سزا ہے۔تم یہ بات اپنے ذہن میں اچھی طرح داخل کر لو ورنہ تمہاری ساری قربانیاں بیچ ہوں گی اور تم تمام لوگوں کے غلام ہو جاؤ گے لیکن اگر تم اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لو گے تو تمہیں صحیح تو کل نصیب ہو گا اور جس شخص کو صحیح تو کل نصیب ہو جاتا ہے اس کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہوتا"۔خطبه جمعه فرموده ۲۱ جنوری ۱۹۵۵ء مطبوعه الفضل ۹ فروری ۱۹۵۵ء)