مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 58

58 مجلس شوریٰ کا اجلاس شروع ہونے والا ہے اس لئے میں خطبہ کو اسی پر ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو فرض شناسی کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت کے دوسرے افراد کے دلوں میں بھی ایسی روح پیدا کرے کہ وہ دوبارہ اسی اسلام کو دنیا میں قائم کر کے دکھا دیں جس اسلام کو آج سے تیرہ سو سال پہلے رسول کریم علی نے قائم فرمایا تھا۔" (خطبه جمعه فرموده ۱۵ اپریل ۱۹۳۸ ء از اخبار الفضل ۲۲۴ اپریل ۱۹۳۸ء)