مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 643 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 643

643 طور پر اپنی جان کو خدا اور اپنے درمیان حائل سمجھتے ہوئے اسے قربان کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔خدا تعالیٰ نے تمہیں ہوشیار کر دیا ہے۔اب تم اپنے دلوں کو مضبوط اپنے اوقات کو صحیح طور پر گزارو کرد اور آنے والے خطرات کے لئے تیاری کرو۔وہ تیاری اس طرح ہو سکتی ہے کہ تم اپنے اوقات کو صحیح رنگ میں گزارو اور زیادہ سے زیادہ تبلیغ کرو۔زیادہ سے زیادہ خدمت خلق کرو۔خدمت خلق کے متعلق تمہارا کام ابھی نمایاں نہیں ہے۔زلزلہ اور اس طرح کی دیگر مصیبتوں کے پڑنے پر یا جلسوں اور جلوسوں کے مواقع پر تمہیں کم از کم بوائے سکاؤٹس یا ریڈ کر اس جتنا نمونہ تو دکھانا چاہئے۔حالانکہ اصل میں تو ان سے سینکڑوں گنا زیادہ اعلی نمونہ دکھانا چاہئے۔واضح رہے کہ خدمت خلق سے میری مراد محض احمدیوں یا مسلمانوں کی خدمت نہیں بلکہ بلا امتیاز مذہب و ملت خدا کی ساری ہی مخلوق کی خدمت مراد ہے حتی کہ اگر دشمن بھی مصیبت میں ہو تو اس کی بھی مدد کرو۔یہ ہے خدمت خلق کا صحیح جذ بہ۔آخر میں آپ نے فرمایا :۔روح اور جسم کی مضبوطی کی طرف توجہ "اپنے آپ کو ایسے مقام پر کھڑا کرو جس کے بعد تمہیں یقین ہو جائے کہ تم ہرگز بزدلی نہیں دکھاؤ گے۔اس کے لئے تیاری کرو۔مگر یہ تیاری اسلامی طریق کے مطابق ہونی چاہئے۔ایسی تیاری کرنے کے دنیا میں دو ہی طریق ہیں۔ایک یہ کہ جسموں کو مضبوط بنایا جائے۔اس کی مثال نپولین ہٹلر ، چنگیز خان اور تیمور سے مل سکتی ہے اور ایک تیاری روح کی مضبوطی اور پاکیزگی کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔اس کی سب سے روشن املی اور ارفع مثال دنیا محمد اللہ رسول سلام کے مقدس وجو د میں دیکھ چکی ہے۔پس تم ہٹلر نپولین یا چنگیز خان اور تیمور کی بجائے محمد رسول اللهلال الالم کے اسوہ کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرو لیکن یہ نمونہ دنیوی مثالوں سے سینکڑوں اور ہزاروں گنا بالا ہے بلکہ اتنا بالا ہے کہ آج بھی فرشتے اس پر مرحبا کہہ رہے ہیں۔" ( فرموده ۳۰ اکتوبر ۱۹۵۲ء مطبوعه الفضل یکم نومبر ۱۹۵۲ء)