مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 550 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 550

550 ایثار اور وقف زندگی کی تلقین ۳۰ دسمبر ۱۹۴۹ء کو حضور نے حضرت حافظ جمال احمد صاحب مبلغ ماریشس کی وفات کی اطلاع ملنے پر ایک نہایت ہی ایمان افروز خطبہ بیان فرمایا جس میں حافظ صاحب کی خدمات جلیلہ کا ذکر کرتے ہوئے آخر میں نوجوانوں کو قربانی اور وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔(مرتب) وو میں دوسرے نوجوانوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ احمدیت کی ترقی بغیر قربانی اور بغیر وقف کے نہیں ہو سکتی۔انہیں بھی اس چیز کا احساس ہونا چاہئے۔سینکڑوں ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے وقف کیا مگر سینکڑوں انتظار کرنے والے بھی آگے آئیں تا ان کے نام خدا تعالیٰ کے رجسٹر میں لکھے جائیں"۔(خطبه جمعه فرموده ۳۰ دسمبر ۱۹۴۹ء مطبوعه الفضل ۱۲ فروری ۱۹۵۰ء)