مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 549
549 بیداری پیدا ہو جائے گی اور بیت میں نہ جانے والوں کی اصلاح بھی ہو جائے گی۔نمازوں کے علاوہ چاہئے کہ احباب ذکر الہی کثرت سے کریں۔بیوت میں امام کے بکثرت ذکر الہی کی عادت انتظار میں جو وقت کاٹا جائے وہ بجائے دوسری باتوں میں صرف ہونے کے ذکر الہی میں خرچ کیا جائے۔اس کے بعد حضور نے اسلامی شعار کی پابندی کی تلقین کی۔اس موقعہ پر امریکن نو مسلم رشید احمد صاحب واقف زندگی کو بلا کر جماعت کے داڑھی رکھنے کی تلقین افراد سے کہا کہ امریکہ میں رہ کر انہوں نے داڑھی رکھی ہے۔کیا وجہ ہے کہ آپ لوگ یہاں رہ کر بھی داڑھی نہیں رکھ سکتے۔پھر فرمایا :۔خدام الاحمدیہ کے ذمہ ایک اہم ترین کام خدمت خلق ہے۔مگر افسوس کہ اس طرف پوری توجہ نہیں دی گئی۔خدام الاحمدیہ اور انصار یہ مشورہ دیں کہ اپنی کون سی تراکیب ہیں جن سے جماعت کے افراد کو خدمت خلق کی عادت ڈالی جا سکتی ہے "۔پھر فرمایا : " ایک اہم چیز جس کی طرف میں جماعت کے نوجوانوں کو توجہ بہادری پیدا کرنے کی تلقین دلانا چاہتا ہوں وہ بہادری ہے۔مگر بہادری کے یہ معنے نہیں کہ لڑائی کی جائے بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ عادت ڈالیں کہ کس طرح انسان دوسرے کے ظلم کو برداشت کر سکتا ہے کیونکہ مظلوم بننے سے زیادہ موثر اور کوئی چیز نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جذ بہ قربانی اور ایثار کے ساتھ ہی دلوں کی صفائی ہوتی ہے۔پس بہادری کا نمونہ دکھاؤ اور ماریں کھانے اور گالیاں سن کر برداشت کرنے کی عادت ڈالو لیکن بے غیرتی مت دکھاؤ کیونکہ بہادری بے غیرتی کا نام نہیں"۔ملخص از تقریر بر موقعه جلسه سالانه ۲۸دسمبر ۱۹۴۹ء مطبوعہ الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۵۰ء)