مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 402
402 ہیں ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تمہارے ہاں کوئی حکم نہیں۔تم اپنی مرضی سے رکھنا چاہتے ہو۔ہمارے ایک واقف زندگی جواب تحریک جدید میں کام کر رہے ہیں ، وہ پہلے پولیس میں تھے۔انہوں نے میرے اعلانات پر داڑھی رکھ لی اس پر افسر نے انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا آخر جب زیادہ تنگ کیا گیا تو انہوں نے استعفی دے دیا۔ایک فوجی احمد ی کو داڑھی رکھنے پر افسر نے فوجی حوالات میں دے دیا۔یہ واقعات ہر جگہ ہو رہے ہیں لیکن اگر سارے مسلمان داڑھی رکھیں تو کوئی افسر بھی ان کو داڑھی منڈوانے پر مجبور نہیں کر سکتا۔مسلمان سکھوں سے پچیس گناہ زیادہ ہیں لیکن گورنمنٹ داڑھی کے معاملہ میں سکھوں کا حکومت پر رعب مسلمانوں کو تو داڑھیاں منڈوانے پر مجبور کرتی ہے اور سکھوں کو داڑھیاں منڈوانے پر مجبور نہیں کرتی کیونکہ وہ سکھوں سے ڈرتی ہے۔گورنمنٹ جانتی ہے اگر ان کو مجبور کیا گیا تو وہ نوکریاں چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے اور سکھوں نے چونکہ اس معاملہ میں جرات دکھائی ہے اس لئے گورنمنٹ ان کو مجبور نہیں کرتی۔اگر مسلمان بھی جرات سے کام لیں تو ان کا بھی رعب قائم ہو جائے۔اگر باقی مسلمان یہ جرات نہیں دکھاتے تو کم سے کم احمدیوں میں یہ احساس ہونا چاہئے کہ ہم داڑھیاں نہیں منڈوا ئیں گے۔لیکن بجائے اس کے ہمارے نوجوان یہ ثابت کرتے کہ ہم اسلام پر عمل کرنے سے نہیں ڈرتے اب وہ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ہم سے اسلام کے حکموں پر عمل نہیں ہو سکتا۔ہمارے نوجوان اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے داڑھیاں رکھیں تو لوگ ہم پر نہیں گے۔لیکن تم نے کبھی سوچا ہے کہ تمہارے اس فعل سے کیا نتیجہ نکلتا داڑھی نہ رکھنے کا دور رس اثر۔اسلام پر زد ہے۔جب تم داڑھی منڈواتے ہو یا چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھتے ہو تو تم اپنے منہ سے اقرار کرتے ہو کہ اسلام کے احکام پر عمل نہیں ہو سکتا۔پھر تم یہ بتاؤ تم دوسروں پر کیا اثر ڈال سکتے ہو اور تم انہیں کس طرح کہہ سکتے ہو کہ ہم اسلام کے حکموں پر عمل کرنے والے ہیں اور پھر کتنے شرم کی بات ہے کہ ایک انگریز جو یہاں مسلمان ہوا اس نے تو مسلمان ہونے کے بعد داڑھی رکھ لی حالا نکہ انگریزوں میں سب ہی داڑھی منڈواتے ہیں۔اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی قربانی کا ثبوت دیا کہ میں اسلام کے احکام پر عمل کر کے دکھا سکتا ہوں۔اس کو اس کے ملک کے لوگوں نے حیرت کی نظر سے دیکھا اور ولایت کے اخباروں میں اس کے متعلق نوٹ بھی شائع ہوئے۔بعض لوگوں نے اس سے پوچھا تم داڑھی رکھتے ہو لیکن لباس انگریزی پہنتے ہو۔اس کی کیا وجہ ہے تو اس نے جواب دیا کہ کپڑوں کے متعلق مجھے اسلام نے کوئی خاص حکم نہیں دیا اور نہ اسلام مجھے ان کپڑوں کے پہننے سے منع کرتا ہے لیکن اسلام مجھے داڑھی رکھنے کا حکم دیتا ہے اس لئے میں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔جس طرح ایک انگریز کے داڑھی رکھنے پر انگلستان کے لوگوں نے تعجب کا اظہار کیا اسی طرح ہندوستان کے لوگ تمہارے داڑھی نہ رکھنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔لوگوں کو تمہارے اندرونے کی صفائی کے متعلق کیا علم ہو سکتا ہے۔ان کی نظر تو ظاہر پر ہی پڑتی ہے اگر تم ظاہر کو درست نہیں کرتے تو لوگ تمہارے دلوں کی صفائی کے بھی قائل نہیں ہو سکتے۔پھر جب غیروں کے ہاتھ ایک چھوٹی سے بات بھی آجائے تو وہ اسے خوب بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں کہ احمد ہی ایسے ہوتے ہیں۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو اپنے حلقوں میں داڑھی کے حق میں موثر پراپیگنڈا کرنے کی پس میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں داڑھی کے متعلق خوب ہدایت پراپیگنڈہ کریں۔خدام نوجوانوں کو سمجھائیں اور انصار اللہ بڑوں کو سمجھائیں اور یہ کوشش کی جائے کہ جو شخص داڑھی منڈوا تا ہے ، وہ خشخشی داڑھی رکھے اور جو خشخشی رکھتا ہے وہ ایک انچ یا آدھ انچ بڑھائے پھر ترقی کرتے کرتے سب کی داڑھی حقیقی داڑھی ہو جائے۔