مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 349
349 " وقف زندگی کی تحریک پس جماعت کی ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کریں۔تحریک جدید میں جنہوں نے حصہ لیا ہے وہ اور بڑھ کر حصہ لیں۔اس سال کے جن کے بتائے ہیں وہ ادا کریں۔اب نیا سال آنے والا ہے اور وہ اس دور کا آخری سال ہے۔اس کے لئے کیا ذمہ داریوں کے لحاظ سے اور کیا آخری منزل کے لحاظ سے زیادہ زور لگانا چاہئے۔پھر نہ معلوم نئی تحریک کس قسم کی ہو گی۔بہر حال اسے تو اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے وہ آپ بہتر سمجھادے گا۔مگر ہمیں ابھی سے کیا مالی لحاظ سے اور کیا وقتی لحاظ سے تیاری شروع کر دینی چاہئے۔نوجوانوں میں دین کا شوق پیدا کیا جائے اور وہ پہلے سے تیاری کر لیں تاکہ جب سلسلہ کے پھیلانے کے دن آئیں یہ تیاری ہمارے کام آسکے اور جس جس قربانی کی بھی اشاعت اسلام کے لئے ضرورت ہو ہم اس سے دریغ نہ کریں اور ہم پہلی قوموں سے اچھا نمونہ دکھانے کی کوشش کریں۔“ ( خطبه جمعه فرموده ۱۰ ستمبر ۱۹۴۳ء مطبوعه الفضل ۳۱اکتوبر ۱۹۴۳ء)