مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 80
مشعل راہ جلد پنجم حصہ چہارم 80 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2006 سے اقتباس اطاعت سے انقلاب عظیم برپا ہوسکتا ہے *۔۔۔پس آپ لوگ قرب الہی کے حصول کے لئے جہاں نمازوں کے قیام کی طرف توجہ دیں وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا جوا اپنی گردن پر رکھ لیں۔آپ کی اطاعت سے کسی لمحہ بھی باہر نہ ہوں۔اس میں آپ کے لئے یہ بھی سبق ہے کہ نظام جماعت کی اطاعت کی جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے کہ جس نے میرے امیر کی اطاعت کی اُس نے میری اطاعت کی اور جس نے میری اطاعت کی اُس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی۔پس نظام جماعت کو معمولی نہ سمجھیں۔خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں اطاعت کے مضمون سے گزر کر جاتی ہیں۔اس لئے نظام جماعت کی اطاعت کو اپنا شعار بنائیں۔ہر صورت میں آپ نے اطاعت کرنی ہے اور نظام جماعت کا احترام کرنا ہے۔اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر بچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور پیدا ہوتا ہے اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔مجاہدات کی اتنی ضرورت نہیں جتنی کہ اطاعت کی۔اطاعت سے عظیم انقلاب برپا ہو سکتے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا ہے۔کہ مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے۔مگر ہاں شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو تو یہی ایک مشکل امر ہے۔” زندگی سے اسقدر پیار نہ کرو کہ ایمان ہی جاتا رہے۔حقوق اخوت کو کبھی نہ چھوڑو‘ ( ملفوظات جلد نمبر 7 صفحہ 352) (ماہنامہ اخبار احمد یہ جرمنی جلسہ سالانہ نمبر 2006ء)