مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 70
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 70 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے ساتھ میٹنگ مورخہ 17 جون 2006ء) نیشنل عامله مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی ”بیت النور میں حضور انور کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔حضور نے دعا کروائی اور پھر ہیتمین سے ان کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حسب حالات انہیں ہدایات سے نوازا۔☆ حضور نے فرمایا کہ مجالس سے رپورٹس لیا کریں اور اس پر معتمد یا ہتمین کے تبصرے انہیں بھجوایا کریں اور جب قائدین کی میٹنگ ہو تو ان مجالس کی مثال دیا کریں جن کی کارکردگی اچھی ہے۔شعبہ نو مبایعین کو ہدایت فرمائی کہ نو مبایعین کے ساتھ روزانہ نہیں تو ہر ہفتے رابطہ ہونا چاہیے۔حضور نے تحریک جدید کے چندے بڑھانے کی طرف بھی توجہ دلائی اور فرمایا کہ خدام کو جماعت کے چندے کا 1/3 حصہ دینا چاہیے۔اس کے لیے کوشش کریں۔مکرم محاسب صاحب سے حضور انور نے ان کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ ایک محاسبہ کمیٹی بنا ئیں جس کے ممبران میں محاسب مہتم مال ، معتمد اور کوئی ایک مہتمم شامل کر لیا جائے اور دیکھتے رہیں کہ کسی مد کے بجٹ سے اس کا خرچ زائد نہ ہو۔اور اگر ضرورت کے مطابق خرچ بڑھے تو صدر صاحب کو بتا کر متفرق ، ریز رو یا کسی دوسری مد سے ٹرانسفر کروالیں۔جو اخراجات صدر صاحب کے ذریعہ کئے گئے ہوں ان پر مہتم مال کے دستخط کے بعد محاسب کے دستخط بھی ہونے چاہئیں۔☆ ☆ مکرم محاسب صاحب جو مراکش سے تعلق رکھتے ہیں حضور انور نے انہیں ( دعوت الی اللہ ) کی طرف بھی توجہ دلائی اور فرمایا : آپ عربوں اور مختلف قومیتوں میں نفوذ کریں اور ( دعوت الی اللہ ) کے لئے Crash Programme بنائیں۔ان میں جائیں ، ان کے ساتھ سوال و جواب رکھیں ،انہیں لٹریچر دیں۔آپ تو ان کی نفسیات بھی سمجھتے ہوں گے ان کے حالات کے مطابق انہیں پیغام حق پہنچائیں۔