مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 60 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 60

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 60 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نیشنل عامله، ریجنل قائدین و قائدین مجالس جرمنی کے ساتھ میٹنگ * مورخہ 11 جون 2006ء کو نیشنل مجلس عاملہ، ریجنل قائدین و قائدین مجالس جرمنی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حضور انور نے عہدیداران خدام الاحمدیہ جرمنی کو از راہ شفقت قیمتی نصائح سے نوازا۔حضور اقدس نے اس میٹنگ میں شعبہ ( دعوت الی اللہ ) اور شعبہ تربیت کے کاموں کا گہرائی سے جائزہ لیا اور راہنمائی فرمائی۔شعبہ (دعوت الی اللہ ) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سال کے (دعوت الی اللہ کے ) ٹارگٹ کے بارہ میں دریافت فرمایا نیز ارشاد فرمایا کہ آپ صرف طلباء کے لئے پروگرام نہ بنا ئیں۔خدام الاحمدیہ میں تو چالیس سال کی عمر تک کے خدام شامل ہیں۔آپ 15-20، 20-25 سال کے سٹوڈنٹس کے حساب سے پروگرام بنارہے ہیں۔باقی ساروں کو کیوں نہیں involve کرتے۔صرف %16 کے لئے آپ نے (دعوت الی اللہ کا پروگرام بنایا ہوا ہے تو باقی جو %84 ہے یا %83 ہے اُس کو آپ نے چھوڑا ہوا ہے۔اُس%83 کو کام میں ہی نہیں لا رہے تو ( دعوت الی اللہ ) کس طرح کریں گے آپ۔پروگرام بنائیں، ساروں کو involve کریں۔میں نے پچھلے سال خطبے میں کہا تھا کہ اب دو داعیان الی اللہ یا چار داعیان الی اللہ یا دس ہم نے بنالئے ، اُس کا وقت نہیں ہے۔اب ہر ایک کو involve کرنا پڑے گا، اپنے اپنے ماحول میں۔ہر ایک سے رپورٹ لیں کہ وہ کسی نہ کسی کو ( دعوت الی اللہ ) کرتا ہو۔کن خطوط پر دعوت الی اللہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ریجنل قائد صاحب بائرن سے دریافت فرمایا کہ ان کا ( دعوت الی اللہ ) کا کیا پروگرام ہے؟ ریجنل قائد صاحب کے بتانے پر کہ 103 کی کل تجنید میں سے 35 داعیان الی اللہ ہیں جو ( دعوت الی اللہ ) کرتے ہیں تو حضور اقدس نے ارشاد فرمایا کہ تقریباً 30, 33 فیصد ہیں۔تو اس