مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 59 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 59

59 ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم پہلے خیال تھا کہ شاید سیکرٹری تعلیم کی طرف سے یہ ہورہا ہے جماعت کے لیکن بعد میں پتہ لگا مجھے وضاحت ہوئی کہ خدام الاحمدیہ کی طرف سے ہو رہا ہے تو جماعت میں جو نظام ہے ہر نظام کو اُس کا پابند رہنا چاہیے۔اس لئے آج جو یہاں سرٹیفیکیٹ ایشو ہونے تھے اچھی کارکردگی دکھانے والے اسٹوڈنٹس جو تھے مختلف مضامین اور یو نیورسٹیز اور کالجز کے اُن کو میں نے اب ختم کر دیا ہے کہ وہ جلسہ پر دیں۔اس لئے میں نے امیر صاحب کو بتا دیا ہے کہ جلسے پر یہ انتظام ہوگا جس طرح سرٹیفیکیٹ دیے جاتے ہیں وہ دیے جائیں گے۔اور اس دفعہ ہوسکتا ہے کہ جرمنی کے جلسہ پر میں شاید نہ آؤں اور کسی اور ملک میں جانا پڑے۔تو اس صورت میں پھرا میر صاحب سرٹیفیکیٹ اور میڈلز دے دیں اور یا اگر اسٹوڈنٹس چاہتے ہوں کہ انہوں نے میرے ہاتھ سے لینے ہیں تو پھر اگلے وزٹ تک انتظار کریں گے آئندہ مل جائیں گے۔دعا کر لیں۔(نورالدین جر منی شمارہ نمبر 4۔2006ء )