مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 49

49 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ہو سکتا ہے کہ تمام واقفین کا جامعہ احمدیہ میں داخلہ نہ ہوا اگر چہ وہ شدید خواہش رکھتے ہوں ، ان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان میں بھی پانچ سات سولڑ کے آتے ہیں جامعہ میں داخلہ کے لئے اور ان میں سے ستر یا استنی کو داخلہ ملتا ہے۔جن کو داخلہ نہیں مل سکتا وہ دوسرے مضامین میں تعلیم حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔لہذا اگر کسی کو جامعہ میں داخلہ نہ ملے تو کسی ایسی فیلڈ میں اعلی تعلیم حاصل کریں جس کا مستقبل میں جماعت کو فائدہ پہنچے۔مثال کے طور پر واقفین نوکو ڈاکٹرز، ٹیچر مختلف زبانوں میں مہارت اور آرکیالوجی جیسی فیلڈز اختیار کرنی چاہئیں۔(اس کے بعد حضور انور نے از راہ شفقت تمام واقفین نو کو شرف مصافحہ بخشا اور قلم بطور انعام دیے اسی طرح دوران مصافحہ اکثر واقفین نو سے ان کے خاندان کے متعلق دریافت کیا اور تمام واقفین نو نے انفرادی طور پر دعا کی درخواست بھی کی ) (نورالدین جرمنی شمارہ نمبر 4، 2006ء)