مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 48 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 48

48 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم جو واقفین نو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور چیٹنگ کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ ان کی چیٹنگ زیادہ کھلی نہیں ہونی چاہیے۔لڑکوں کے رابطے صرف لڑکوں سے ہی رہنے چاہئیں، اگر کہیں غلطی سے کسی لڑکی سے رابطہ بھی ہو جائے تو انٹر نیٹ وہیں بند کر دو، اور یہ بتا کے بند کریں کہ ہم احمدی ہیں اور واقف نو ہیں اور ہمارے لئے یہی حکم ہے کہ ہم نے لڑکوں سے ہی رابطہ رکھنا ہے۔حضور انور نے مزید فرمایا کہ اول تو ضرورت ہی نہیں بلا وجہ بیٹھ کے چیٹنگ کر کے اپنا وقت ضائع کیا جائے۔موبائیل فون اور کھیل کے بارہ ہدایت اسی طرح حضور انور نے موبائل فون کے استعمال پر ہدایات سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ آج کل یورپ میں موبائل فون پر sms کا بڑا رواج ہے۔خصوصاً تیرہ چودہ سال کی عمر کے ہر بچے نے فون ہاتھ میں رکھا ہوتا ہے اور ٹیکسٹ کر رہے ہوتے ہیں۔آہستہ آہستہ پھر یہ دوستیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں ، اس سے بھی بچنے کی کوشش کریں۔آہستہ آہستہ یہ چیزیں انسان کو لغویات کی طرف لے جاتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ نے کھیلوں کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ واقفین نو کوروزانہ کوئی نہ کوئی کھیل کھیلنی چاہیے جس کا دورانیہ کم از کم ایک گھنٹہ ہو۔مزید فرمایا کہ کھیل سے صحت ٹھیک رہے گی۔لہذا کھیل کو اپنا معمول بنائیں۔واقفین کو جامع نصائح آخر پر حضور انور نے واقفین نو سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ نماز کوئی نہیں چھوڑنی ، با قاعدہ ادا کرنی ہے، کوشش یہ کرنی ہے کہ باجماعت ادا کریں، جہاں نماز سینٹر دور ہیں اپنے اپنے گھروں میں اپنے بہن بھائیوں کو ماں باپ کو اکٹھا کر کے باجماعت نماز پڑھوائیں ، جو پڑھا سکتے ہیں۔قرآن کریم کی تلاوت روزانہ کریں اور تلاوت کے ساتھ روزانہ کچھ نہ کچھ ترجمہ اس کا پڑھیں اور اس پر غور کریں۔حضرت مسیح موعود کی کوئی کتاب اپنے زیر مطالعہ رکھیں اور اس طرح چھوٹی چھوٹی کتا ہیں، ان کو پڑھنا شروع کریں، ایک آدھ صفحہ روزانہ بے شک پڑھیں لیکن پڑھ کر سوئیں اور عشاء کے بعد یا صبح اگر جلدی اٹھ سکتے ہیں ، نیند زیادہ گہری نہیں ہے تو دو نفل ضرور پڑھیں اور پھر آہستہ آہستہ اس کو بڑھاتے جائیں اور جو جامعہ میں نہ جاسکیں بالفرض کسی مجبوری کی وجہ سے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ جس مضمون میں ان کو دلچسپی ہے، اس میں اعلی تعلیم حاصل کریں۔