مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 42
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ☆ 42 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ایک طالب علم نے بتایا کہ میں نے دو سال پہلے گریجوایشن کی تھی اس کے بعد میں نے میڈیکل میں داخلہ لینے کی کوشش کی لیکن وہ ابھی مجھے نہیں ملا۔فی الحال میں اپریشن تھیٹر میں جاب کر رہا ہوں۔میں نے پوچھنا تھا کہ میں آگے کوشش کرتا رہوں؟ حضور انور نے فرمایا کہ اگر تو کوئی امکان ہے داخلہ ملنے کا تو پھر کوشش کریں نہیں تو اپنے فیلڈ میں جس میں انٹرسٹ ہے اس ٹیکنیشن کے جاب میں کوالیفائی کر لیں اور اس دوران ٹرائی کرتے رہیں اگر میڈیسن میں داخلہ مل گیا تو وہاں سونچ اوور ہو جائیں۔وقت ضائع نہ کریں پڑھائی ساتھ ساتھ کرتے رہیں۔اچھا ہے ہمیں بن جائے گی۔۔ایک طالب علم نے بتایا کہ میرا شوق ہے انجینئر نگ میں جانے کا۔میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا کہ میں اور آپ اوپر ایک لفٹ میں جارہے ہیں اور آپ نے مجھے کہا کہ میں اکانومی کی فیلڈ میں جاؤں۔حضور انور نے پوچھا کہ اکانومی سے آپ کی کیا مراد ہے بتایا گیا کہ اکنامکس۔لیکن اس کا کبھی میں نے سوچا نہیں تھا۔حضور انور نے پوچھا آپ کو دلچسپی ہے اس میں؟ انہوں نے بتایا کہ نہیں ہے۔حضور انور نے پوچھا کہ آپ کو کس فیلڈ میں دلچسپی ہے انہوں نے بتایا کہ انجنئیر نگ میں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انجینئر نگ کریں اور اس میں آپ اتنی ترقی کر جائیں کہ آپ کسی وقت میں بہت بڑے انڈسٹریل بن جائیں۔وہ بھی اکنامکس ہی ہے نا۔چلیں ٹھیک ہے یہی کریں۔☆ ایک دوسرے طالب علم کے سوال پر کہ حضور میرا شوق ہے کہ آرکیٹیکٹ بنوں۔آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟ فرمایا بڑا اچھا شوق ہے ضرور کریں تا کہ ہم آئندہ جو ( بیوت الذکر ) ہیں جومشن ہاؤسز ہیں جو اسکولز ہیں اور جو ہاسپیٹلز ہیں۔آپ سے ڈیزائن کروایا کریں۔☆ ایک طالب علم نے بتایا کہ میں نے پچھلے سال گریجویشن کی ہے۔میں ڈیسائیڈ نہیں کر سکتا کہ میں کون سا مضمون لوں۔حضور انور نے پوچھا کہ اچھا کیا کیا ہیں بتایا گیا کہ Mathametical processing Engineering, Biological processing Engineering