مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 165
165 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ہوں گے آپ کے وہ عمل اور آپ کو اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے والے ہوں گے۔اور اس مقصد کو حاصل کریں گے جو اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کا مقصد بیان فرمایا ہے۔پس اس چیز کو ہمیشہ سامنے رکھیں اور حضرت مسیح موعودؓ کی اس امید پر پورا اترنے کی کوشش کریں جس میں آپ فرماتے ہیں کہ میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جو حقیقی طور پر میری جماعت میں داخل ہیں۔ان کے دل خدا تعالیٰ نے ایسے رکھے ہیں کہ وہ طبعا بدی سے متنفر اور نیکی سے پیار کرتے ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کا بہت اچھا نمونہ لوگوں کے لئے ظاہر کریں گے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔