مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 140 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 140

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 140 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ بڑی بڑی سلطنتیں بھی آخر چندوں پر ہی چلتی ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ دنیاوی سلطنتیں زور سے ٹیکس لگا کر وصول کرتی ہیں اور یہاں ہم رضا اور ارادے پر چھوڑتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ بندے کی مرضی پر چھوڑ کر پھر اس کا اجر بھی بے حساب دیتا ہے۔پابند نہیں کر رہا کہ اتنا ضرور دینا ہے۔چھوڑ بھی بندے کی مرضی پر رہا ہے، ساتھ فرمارہا ہے جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا اجر بھی دوں گا۔صرف یہ ہے کہ خرچ کرنے والے کی نیت نیک ہونی چاہئے۔اس سے زیادہ ستا اور عمدہ سودا اور کیا ہو سکتا ہے۔" الفضل انٹر نیشنل 02 فروری تا 08 فروری 2007 ء )