مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 128
128 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم پس جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نکاح کے وقت کی قرآنی نصائح کو پیش نظر رکھیں ، تقویٰ سے کام لیں، قول سدید سے کام لیں تو یہ چیزیں کبھی پیدا نہیں ہوں گی۔آپ جو نا جائز حق لے رہے ہیں وہ جھوٹ ہے اور جھوٹ کے ساتھ شرک کے بھی مرتکب ہو رہے ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم میرے سے ناجائز فیصلہ کروالیتے ہو تو اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہو۔تو تقویٰ سے دور ہوں گے تو پھر یقیناً شرک کی جھولی میں جاگریں گے۔پس استغفار کرتے ہوئے اللہ سے اس کی مغفرت اور رحم مانگیں، ہمیشہ خدا کا خوف پیش نظر رکھیں۔بچہ چھین کر ایک دوسرے کو دکھ نہ دیں جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ بعض ماں باپ بچوں کو دوسرے ملک میں لے گئے یا انہیں چھپالیا یا کورٹ سے غلط بیان دے کر یا دلوا کر بچے چھین لئے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ والدہ کو اس کے بچے کی وجہ سے دکھ نہ دیا جائے ، اور نہ والد کو اس کے بچے کی وجہ سے دکھ دیا جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم تقویٰ سے کام نہیں لو گے اور ایک دوسرے کے حق ادا نہیں کرو گے تو یا درکھو اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز جانتا ہے۔وہ جانتا بھی ہے اور دیکھ بھی رہا ہے۔اور اللہ پھر ظالموں کو یوں نہیں چھوڑا کرتا۔پس اللہ سے ڈرو، ہر وقت یہ پیش نظر رہے کہ جس طرح آپ پر آپ کی ماں کا حق ہے اسی طرح آپ کے بچوں پر ان کی ماں کا بھی حق ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اور جائزہ میں بھی سامنے آیا عموماً با پوں کی طرف سے یہ ظلم زیادہ ہوتے ہیں۔اس لئے میں مردوں کو توجہ دلا رہا ہوں کہ اپنی بیویوں کا خیال رکھیں۔ان کے حقوق دیں۔اگر آپ نیکی اور تقویٰ پر قدم مارنے والے ہیں تو الا ماشاء اللہ عموماً پھر بیویاں آپ کے تابع فرمان رہیں گی۔آپ کے گھر ٹوٹنے والے گھروں کی بجائے، بننے والے گھر ہوں گے جو ماحول کو بھی اپنے خوبصورت نظارے دکھا رہے ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک خط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ایک (رفیق) کونصیحت کا ایک خط لکھتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:۔باعث تکلیف دہی ہے کہ میں نے بعض آپ کے بچے دوستوں کی زبانی جو درحقیقت آپ سے تعلق اخلاص اور محبت اور حسن ظن رکھتے ہیں سنا ہے کہ امور معاشرت میں جو بیویوں اور اہل خانہ سے کرنی چاہئے کسی قدر آپ مدت رکھتے ہیں۔یعنی غیظ و غضب کے استعمال میں بعض اوقات اعتدال کا اندازہ ملحوظ نہیں رہتا۔