مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 96
96 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہتعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم رَبِّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ اَنْ اَسْتَلَكَ مَا لَيْسَ لِى بِهِ عِلْمٌ وَالَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِّنَ الخسِرِينَ (هود: 48 ) کہ اے میرے رب یقیناً میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے وہ بات پوچھوں کہ جس کے مخفی رکھنے کی وجہ کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔اور اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔یہ دعا سکھا کر اس امر سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پر حکمت کاموں کے بارے میں کوئی شکوہ نہ کیا جائے۔مثلاً دعا ہے۔ایک آدمی دعا کرتا ہے تو اس کے بارے میں بھی شکوے ہو جاتے ہیں کہ میں نے تو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق دعا کی تھی پھر بھی اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول نہیں کی۔اللہ سے شکوے ہوتے ہیں کہ اے اللہ کیوں میری دعا قبول نہیں کی۔اگر اللہ تعالیٰ کی تمام صفات پر غور کر رہے ہیں تو یہ بات سامنے رہے گی کہ اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے۔اس کو تمام آئندہ آنے والی باتوں کا بھی علم ہے۔اس کو یہ بھی علم ہے کہ ہر ایک کے دل میں کیا ہے۔اس کو یہ بھی پتہ ہے کہ کیا چیز میرے بندے کے لئے ضروری اور فائدہ مند ہے اور کیا نقصان دہ ہے۔اس لئے کسی قسم کے شکوے کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔وہ اپنے بندے کی بعض باتوں کو اس لئے رد کرتا ہے کہ وہ انہیں اس کے لئے بہتر نہیں سمجھتا۔بعض دفعہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بعض وعدے بھی کرتا ہے، ان کو بعض باتیں سمجھا دیتا ہے لیکن اجتہادی غلطی کی وجہ سے بندہ سمجھ نہیں سکتا۔کیونکہ الفاظ واضح نہیں ہوتے اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے اور اس کی تاویل یا تشریح کچھ اور ہو رہی ہوتی ہے۔یہ دعا حضرت نوح کی ہے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے پیغام کو سمجھنے میں غلطی کی۔اللہ تعالیٰ نے ان کے اہل کو بچانے کا وعدہ کیا تھا لیکن جب حضرت نوح نے بیٹے کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو کہا کہ اے اللہ میاں ! میرا بیٹا تو میرے اہل میں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نہیں مجھے سب پتہ ہے کہ کون اہل میں ہے اور کون نہیں اور اس کی تعریف کیا ہے۔کیونکہ اس کے دل میں نہ موجودہ حالت میں ایمان ہے اور نہ اس کی آئندہ ایمانی حالت ہونی ہے اس لئے وہ تیرے اہل میں شمار نہیں ہو سکتا اس لئے یہ دعا نہ مانگ۔پس یہ جواب سن کے حضرت نوح نے نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ سے اس کی بخشش اور اس کا رحم مانگا۔تو یہ واقعہ اور دعا سکھا کر ہمیں بھی توجہ دلائی ہے کہ تمہارے ساتھ زندگی میں ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں۔پس کبھی شکوہ نہ کرنا۔جس طرح میرے اس نیک بندے نے فورا اللہ کے پیغام کو سمجھتے ہوئے استغفار کی ، اگر کبھی کسی قسم کا امتحان یا ابتلاء