مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 47 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 47

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 47 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی ترجمہ بھی تمام واقفین کو پڑھنا چاہیے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنے ہیں جو ایک رکوع کا روزانہ ترجمہ پڑھتے ہیں ذرا ہاتھ کھڑا کریں؟ بعد ازاں فرمایا کہ کم از کم ایک رکوع روزانہ مع ترجمہ پڑھنا چاہیے۔اور ترجمہ کو غور سے پڑھا کریں، چاہے جامعہ میں جائیں یا نہ جائیں لیکن قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے ترجمہ کو با قاعدگی سے پڑھنے اور اس کا مطلب سمجھنے کی طرف ضرور کوشش کریں۔کتب مسیح موعود اور نوافل کی ادائیگی کی طرف توجہ کریں حضور انور نے حضرت مسیح موعود کی کتب کے مطالعہ کی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ جو واقفین اردو پڑھ سکتے ہیں (حضور کو بتایا گیا کہ سارے واقفین اردو پڑھ لیتے ہیں ) ان کو چاہیے کہ حضرت مسیح موعود کی تحریر کردہ چھوٹی چھوٹی کتب کو اپنے زیر مطالعہ رکھیں اور روزانہ ایک صفحہ پڑھا کریں۔ہے؟ حضور انور نے واقفین سے دریافت فرمایا کہ کون روزانہ حضرت مسیح موعود کی کسی کتاب کا مطالعہ کر رہا ایک وقف نو نے بتایا کہ وہ کشتی نوح کا مطالعہ کر رہا ہے۔جس پر حضور انور نے فرمایا: کشتی نوح پڑھ رہے ہوا چھا، ماشاءاللہ۔بعد ازاں فرمایا کہ حضور علیہ السلام کی ایسی کتب جو آسان اردو میں ہیں ان کا مطالعہ کریں اور جہاں مشکل الفاظ آ جائیں تو وہاں نشان لگا لیں۔یوں جامعہ احمدیہ میں داخلہ سے پہلے آپ لوگوں کی نوٹس بنانے کی عادت بھی بن جائے گی اور علم میں اضافہ کے ساتھ ساتھ علمی لحاظ سے بنیاد بھی بن جائے گی۔حضور انور ایدہ اللہ نے خطبات جمعہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام واقفین نو کو خطبات جمعہ با قاعدگی سے اور اس نیت کے ساتھ سننے چاہئیں کہ انہوں نے ہر نصیحت پر عمل کرنا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ جو واقفین پندرہ سال سے اوپر ہو گئے ہیں انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ فجر کی نماز سے پہلے اٹھا کریں، فجر سے پہلے کم از کم دو نفل پڑھا کریں، اور عشاء کی نماز کے بعد بھی اگر وتر پڑھ کر سوتے ہیں تو اس سے پہلے دونفل پڑھا کریں۔انٹرنیٹ کے استعمال کے بارہ ہدایت حضور انور ایدہ اللہ نے انٹرنیٹ کے استعال کے متعلق واقفین نو کو ہدایات سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ