مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 41 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 41

41 ارشادات حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم نے بتایا کہ اس دفعہ جب میں نیوزی لینڈ گیا ہوں ہمارے ایک منسٹر وہاں کے تھے ملے۔ہیں وہ پاکستانی اور یجن کے۔وہ اتفاق سے یونیورسٹی بھی پڑھے ہیں فیصل آباد۔پھر وہاں گئے اور میں چالیس سال سے وہاں ہیں۔پہلے یہاں سے بھی پی ایچ ڈی کی تھی یو کے سے۔وہ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے اور بعد میں پولیٹک میں آگئے اب وہاں منسٹر ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ لوگوں کے واقف کار پاکستان میں ہوتے ہیں اگر ان کو گائیڈ کرنا ہوتو بتا ئیں۔حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ ویسے تو میں نے نظارت تعلیم کو بھی کہا ہے۔باتوں میں انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ نے ایک نئی پالیسی شروع کی ہے کہ جو پی ایچ ڈی ہے نا، اس میں جو فارن سٹوڈنٹس بھی ہے، اُس کو بھی وہ لوکل کی طرح ٹریٹ کریں گے اور اُس کی فیس نہیں ہوگی۔وہ ہے بھی انگلش میڈیا میں سارا۔تو جنہوں نے پی ایچ ڈی کرنے جانا ہو وہ نیوزی لینڈ بھی ٹرائی کریں۔نیوزی لینڈ کی جو آک لینڈ یو نیورسٹی ہے اور دوسری جو یونیورسٹیز ہیں وہ کافی ریکگنا ئزڈ ہیں دنیا میں۔تو وہاں بھی جا سکتے ہیں ہمارے سٹوڈنٹس۔جو پاکستان سے آتے ہیں اور داخلہ یہاں نہیں ملتا۔وہاں کا ویزہ وغیرہ بھی مل جائے گا آسانی سے حضور انور نے اس طالب علم سے فرمایا کہ اب آپ کو تو ( ویزہ مل گیا ہے چلیں ٹھیک ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ اب ٹھیک ہے داخلہ آپ کو مل گیا ہے اس سے زیادہ اب آپ کو اور کیا چاہیئے۔حضور انور نے پوچھا کہ کارڈیالوجی میں تو آپ ریسرچ کریں گے نا ، جو ماڈرن ٹیکنیک اس میں ریسرچ کریں گے۔کوئی ڈاکٹر وغیرہ تو نہیں بن سکتے ؟ انہوں نے بتایا کہ جی حضور۔حضور اقدس نے فرمایا کہ آج کل نئی نئی ریسر چز آرہی ہیں پہلے تو وہ تھی انجو پلاسٹری، انجوگرافی وغیرہ اب ایک ریسرچ ہورہی ہے پلا ز ماسیل کے لئے ہیل پلازما کے ذریعے سے ہارٹ ٹریٹمنٹ کی۔اُس میں وہ انجیکٹ کرتے ہیںstamm سیل لے کے۔یہاں جرمنی میں بھی ہو رہی ہے اس میں کام ہو رہا ہے امریکا میں بھی ہو رہا ہے۔یو۔کے میں ابھی نہیں ہوا اور اُس سے پھر جو بلاک ہو جاتی ہیں خون کی نالیاں وہ ڈیلیٹ کر دیتی ہے اس انجکشن سے۔وہ جو بند ہو جاتی ہیں خون کی نالیاں۔اس ٹیکنالوجی میں اب اُن کی ریسرچ کافی ہو رہی ہے ان کو یہ پتا نہیں کہ stamm cell کی کتنی Quantity ہے جو انجیکٹ کرنی چاہئے۔تو یہ بھی ایک نئی ٹیکنالوجی اس میں آ رہی ہے اور اس طرح آتی رہتی ہیں تو اس ریسرچ میں جب آپ جائیں گے تو اس میں پیسے کے لحاظ سے کافی فائدہ ہے علاوہ انسانیت کی خدمت کے۔