مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 188 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 188

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 188 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 20 را پریل 2007ء سے اقتباس اصلاح نفس کے متعلق ایک نصیحت۔یہاں میں حضرت خلیفہ اسی الاول کی نصیحت کا بھی ذکر کر دیتا ہوں جو اس حوالے سے آپ نے جماعت کو کی۔اور بڑی اہم اور پیاری نصیحت ہے جسے ہر احمدی کو چاہئے کہ وہ چاہے پڑھا لکھا ہے یا ان پڑھ ہے، امیر ہے یا غریب ہے ، مرد ہے یا عورت ہے اپنے پلے باندھے کہ اصلاح نفس کے لئے بڑی ضروری ہے اور اس سے عبادت کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی اور مخلوق کے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہو گی۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” جو ان پڑھ ہیں انہیں کم از کم یہی چاہئے کہ وہ اپنے چال چلن سے خدا کی تنزیہ کریں۔یعنی اپنے طرز عمل سے دکھائیں کہ قدوس خدا کے بندے، پاک کتاب کے ماننے والے، پاک رسول کے متبع اور اس کے خلفاء اور پھر خصوصاً اس عظیم الشان مجد د کے پیرو ایسے پاک ہوتے ہیں“۔حقائق الفرقان جلد 4 صفحہ 372-373 مطبوعہ ربوہ ) یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیرو ایسے ہوتے ہیں۔اپنے اندر یہ تبدیلی پیدا کریں۔پس خدا تعالیٰ کو ہر عیب سے، ہر خرابی سے پاک سمجھنا اس وقت صحیح ہو گا جب ہم اپنے ہر قول وفعل سے اس کا اظہار کر رہے ہوں گے۔آپ فرماتے ہیں اس کے لئے وسیع اور بہت علم کی ضرورت نہیں ہے۔ان پڑھ سے ان پڑھ احمدی کو بھی پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کیا احکامات ہیں۔خطبات میں تقریروں میں اور درسوں میں سنتا ہے کہ کن باتوں کے کرنے کا حکم ہے اور کن باتوں سے روکا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیا نمونے قائم کر کے دکھائے ہیں۔ایک احمدی سے خدا تعالیٰ کی قدوسیت کی صفت پر یقین کا اظہار اسی وقت ہوگا جب وہ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے اور پاک ہو، تو تبھی اس زمانے کے امام کو ماننے کا فائدہ ہے۔الفضل انٹر نیشنل 11 تا 17 مئی 2007ء )