مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 173
173 مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کے اس روحانی فرزند کی آواز پر لبیک کہو جس کی تعلیم اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کی چند باتیں یا مثالیں میں نے پیش کی ہیں اگر اس مسیح و مہدی کے کلام میں ڈوب کر دیکھو تو خدائے واحد و یگانہ سے تعلق اور پیار اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور آپ کیلئے غیرت کے جذبات کے علاوہ اس میں اور کچھ نظر نہیں آئے گا۔صاف دل ہو کر اگر دیکھو گے تو جماعت احمدیہ کی 100 سال سے زائد کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جماعت کی زندگی کا ہر لمحہ خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے دیکھتارہا ہے۔آج اس سیٹیلائٹ کے ذریعہ سے آپ تک وسیع پیمانے پر یہ پیغام پہنچنا بھی اس تائید و نصرت کی ایک کڑی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آج یہ انتظام فرما دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کو ماننے والی ایک چھوٹی سی غریب جماعت، پیسہ پیسہ جوڑ کر ، صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اس زمانے کے امام کا پیغام تمہیں سیٹلائٹ کے ذریعہ سے پہنچانے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔پس بدظنی سے بچتے ہوئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں، حسن ظن سے کام لیتے ہوئے اس جری اللہ کی تائید و نصرت کیلئے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کھڑے ہو جاؤ اور مخالفت پر کمر بستہ ہونے کی بجائے اس مسیح و مہدی کی آواز پر کان دھرو جسے خدا تعالیٰ نے (دین حق) کی نشاۃ ثانیہ کیلئے اپنے وعدے کے مطابق جو اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا مبعوث فرمایا ہے۔پس آؤ اور اس مسیح و مہدی کے منکرین میں شامل ہونے کی بجائے اس کے دست راست بن جاؤ کہ آج اُمت مسلمہ بلکہ تمام دنیا کی نجات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کا ہاتھ بٹانے میں ہی ہے۔اے عرب کے رہنے والو!ادلوں میں خوف خدا پیدا کرتے ہوئے ،خدا کیلئے اس درد بھری آواز پر کان دھرو اور اس درد کو محسوس کرو جس کے ساتھ یہ مسیح و مہدی تمہیں پکار رہا ہے۔آؤ اور اس کے سلطان نصیر بن جاؤ۔یاد رکھو کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اُس سے وعدہ ہے کہ اُسے دنیا پر غالب کرے گا۔تم نہیں تو تمہاری نسلیں اس برکت سے فیض پائیں گی اور پھر وہ یقینا اس بات پر تأسف اور افسوس کریں گی کہ کاش ہمارے بزرگ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کو سمجھتے ہوئے اس عاشق رسول اللہ ا اور مسیح و مہدی کے معین و مددگار بن جاتے اور اس کی جماعت میں شامل ہو جاتے۔اللہ کرے کہ تم لوگ آج اس حقیقت کو سمجھ لو۔اللہ تعالیٰ ہماری یہ عاجزانہ دعائیں قبول فرمائے۔الفضل ان نیشنل 13 تا 19 اپریل 2007ء)