مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 74 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 74

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 74 ارشادات حضرت خلیفة لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹنے دیا۔یہ قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا بلکہ ایک دنیا نے دیکھا کہ مخالفین کے نہ صرف ہاتھ کٹے بلکہ گردنیں بھی اڑا دی گئیں اور یہ کسی انسان کا کام نہیں ہے بلکہ خالصتا اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے ہیں۔خلافت رابعہ میں ترقیات پھر خلافت رابعہ کے دور میں مخالفین نے خیال کیا کہ اب ہم نے ایسا داؤ استعمال کیا ہے یا مخالفین کے ایک سرغنہ نے خیال کیا کہ اب میں نے ایسا دا و استعمال کیا ہے کہ اب جماعت احمد یہ ہر طرف سے بندھ گئی ہے، اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے اور یہ اپنی موت آپ مر جائے گی۔لیکن جیسا کہ بے شمار الہامات سے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ فرمایا تھا کہ میں تیری مدد کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس خلیفہ راشد کی بھی اللہ تعالیٰ نے مدد فرمائی اور دشمن اپنی تمام تر تدبیروں اور مکروں کے باوجود نظام خلافت کو مفلوج اور ختم کرنے میں ناکام و نامراد ہوا۔بلکہ اپنے وعدے کے مطابق کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا اللہ تعالیٰ نے ایسے راستے کھلوائے اور اس طرح مدد فرمائی کہ دشمن بیچاره دانت پیستا رہ گیا۔اور ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل ( دعوت الی اللہ ) کا ایک بہت بڑا ذریعہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے ہے۔انتخاب خلافت خامسہ کے وقت نصرت الہی پھر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کے بعد مخالفین اس امید پر تھے کہ شاید اب یہ انتہا ہو چکی ہے اس لئے شاید اب جماعت کا زوال شروع ہو جائے لیکن بے وقوفوں کو یہ پتہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے منصوبے کیا ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جس مسیح الزمان کو اپنی تائید و نصرت کے وعدوں کے ساتھ اس زمانے میں بھیجا ہے وہ نصرت نہ مخالفین کی خواہشوں سے ختم ہونی ہے، نہ ان کی کوششوں سے ختم ہوتی ہے، انشاء اللہ۔اور نہ کسی وقت یا کسی خاص فرد کے ساتھ یہ نصرت وابستہ ہے۔یہ نصرت کے وعدے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیاری جماعت سے وابستہ ہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس میں روک نہیں بن سکتی۔