مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 52
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 52 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کا خیال رکھیں تا کہ اُن کے صحت مند جسم سے جماعت فائدہ اٹھا سکے۔علمی مقابلے علم کی جاگ لگانے کے لئے ہیں اور اس طرح علمی مقابلے ہیں۔وہ بھی اسی لئے کئے جاتے ہیں کہ آپ کے ذہنوں میں علم کی جاگ لگائی جائے۔قرآن کریم میں سے مختلف مقابلے کروا کر آپ کو اس روحانی مائدے سے یہ روحانی غذا جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے اتاری ہے اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اسپر غور کریں اور اس کے علم کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اُس طرف مزید توجہ دیں کیونکہ آج یہی ایک کتاب اور شریعت ہے جس کے احکامات پر عمل کر کے ہم اپنی اصلاح کر سکتے ہیں اور اصلاح کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں جو ایک عقل مند انسان ایک مومن انسان کی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔پھر ان احکامات پر عمل کے طریقے کیا ہیں؟ کس طرح ان پر عمل کرنا ہے؟ کیا معیار ہیں جو حاصل کرنے ہیں؟ اس کے لئے ہمارے سامنے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا اسوہ پیش فرمایا ہے۔جس کے بارے میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرما دیا کہ اگر اپنی اصلاح چاہتے ہو، اگر ملک وقوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہو، اگر جماعت کی نیک نامی چاہتے ہو، اگر اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہو جو میری تعلیم قرآن کریم میں دی گئی ہے اس پر عمل کرنے کے طریقے اور سلیقے میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے حاصل کرو کیونکہ یہ تمام ترقیات اب وابستہ ہیں میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو سب سے بڑا اور پہلا نمونہ ہمارے سامنے قائم فرمایا وہ عبادتوں کے اعلیٰ معیار کا ہے۔نو جوانی میں زیادہ عبادات کریں کیونکہ یہ عبادتیں ہی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل نے تمہیں باقی تعلیمات پر عمل کرنے کے قابل بنانا ہے۔آپ کی عبادتوں کے معیار کیا تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے پہلے نو جوانی کی عمر میں بھی کس طرح غار حرا میں جا کر عبادت کیا کرتے تھے۔کئی کئی دن وہاں رہتے تھے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے۔اس لئے یہ جو نعرہ یہاں لکھا ہوا یہ جو حضرت مصلح موعود کا کہ اصل میں تو جوانی کی عمر ہی وہ زمانہ ہے جس میں تہجد دعا اور ذکر الہی کی طاقت ہوتی ہے۔پس اس زمانے تو عمربی زمانہ دعا اور ذکر کی۔