مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 51
51 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم آنا چاہیے۔یہی وسیع حوصلگی اور کھیل کو کھیل کی طرح سمجھنا یہی اصل مقصد ہے۔کھیل بھی کھیلی جائے اور جسم کا حق بھی ادا کیا جائے۔اور اصل مقصد یہی ہے انسان کا کہ اُس کو جماعت کے لئے کارآمد وجود بنایا جائے۔عبادت کے لئے کارآمد وجود بنایا جائے۔اس لئے ہمارے اگر کوئی ایسی حرکت ہو جائے کہ کھیل میں نامناسب رویہ اختیار کیا ہو کسی نے ، تو بڑی سخت سزا بھی دی جاتی ہے۔تو نئے نئے نو جوانوں کو میں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ ذہن میں یہ بات رکھیں کہ جو اُن کا مقصد ہے وہ اُن کے مدنظر ہونا چاہیے۔جوانی کے جوش میں کبھی اپنی روایات کو بھول نہ جائیں۔اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ صحت مند تفریح صحت مند جسم کے لئے ہے۔اور صحت مند جسم اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بجا آوری کے لئے ضروری ہے۔حضرت مصلح موعود نے جہاں مختلف طبقات کی تربیت کی طرف توجہ کی اور ہر پہلو سے اُن کو اُن کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا وہاں خدام الاحمدیہ کی بھی راہنمائی فرمائی ہے۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ ” قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اس لئے آپ نے خدام کی روحانی، اخلاقی اور دینی تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی فٹ رکھنے کے لئے اُن کو پروگرام دئے۔دنیا میں ہر جگہ خدام الاحمدیہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے اجتماعوں میں ایسے پروگرام بناتی ہے۔اطفال کے لئے بھی پروگرام بنتے ہیں تا کہ ہمارے بچے بھی ہر لحاظ سے تربیت یافتہ ہو کر نو جوانی کی عمر کو پہنچیں اور نو جوان بھی صحیح طور پر تربیت حاصل کر کے اپنے نفس کے جذبات کو ، اپنے نفس کو کنٹرول میں رکھیں اور اس طرح اپنے ذہنوں کو مزید جلا بخشیں ، اپنی سوچوں کو گہرا اور بالغ کرنے کی کوشش کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے پیدا کرنے والے خدا کی پہچان کر سکیں۔یہی راز تھا حضرت مصلح موعود کا خدام کو یہ نعرہ دینے کا کہ قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی۔کہ نوجوان اپنی تربیت کر کے اپنے آپ کو اتنا چپکالیں کہ ہر خادم ہر احمدی نوجوان احمدیت کا ایک چمکتا ستارہ بن جائے اور پھر آگے جماعت کی ذمہ واریاں سنبھالنے کے قابل ہو سکے۔پس یہ کھیلوں کے پروگرام یا علمی پروگراموں کے مقابلے اس لئے نہیں ہوتے کہ آپ مقابلے کے لئے تھوڑی بہت تیاری کرلیں اور مقابلہ جیت کر انعام لے لیں اور بعد میں نعرہ لگ جائے کہ فلاں ریجن زندہ باد فلاں ریجن زندہ باد۔بلکہ یہ مقابلے اس لئے ہیں کہ جو کھیلیں ہیں یہ آپ میں صحت، تفریح کا احساس پیدا کریں اور نوجوان گھر میں بیٹھ کرٹی۔وی پر فلمیں دیکھنے کی بجائے اپنی صحت