مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 40
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 40 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الامس ایدہ اللہ تعالی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ جرمنی رہیں یا نہ رہیں یہ آپ کی اپنی مرضی ہے۔لیکن پاکستان نہ جائیں، ابھی فی الحال چند سالوں کے لئے۔میں یہ نہیں کہتا کہ نیشنلٹی لے لیں۔کچھ سال ابھی دیکھیں پی ایچ ڈی مکمل کریں۔پھر دوبارہ پوچھ لیں۔ٹھیک ہے! ☆ جرنلزم کے ایک طالب علم نے بتایا کہ ابھی چند ہفتے قبل کورس شروع کیا ہے یو نیورسٹی میں۔میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے کچھ طالب علم جرنلسٹ ہیں جو پرنٹ میڈیا میں جارہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ ٹیلی کمیونیکیشن میں جاؤں تو میرا سوال ہے کہ جماعت کو زیادہ فائدہ کس میں ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ بیچلر کرنے کے بعد ماسٹر کریں۔ماسٹر کرنے کے بعد آپ کی ایمپورٹینس بڑھ جائے گی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی اور پھر جو میڈیا ہے اس میں جائیں۔آپ اپنے آپ کو یہاں کا جو سٹم ہے ملکی میڈ یایا پر لیس یا ٹیلیویژن یا جو بھی ہے، اس میں رکھیں کچھ عرصہ کے لئے ابھی فوری طور پر وقف کی ضرورت نہیں یہاں اپنے پنجے مضبوط کریں۔یہی ایک دفعہ میں نے کہا بھی تھا کہ جرنلزم میں لڑکوں کو جانا چاہئے۔تا کہ جو ( دین حق ) کے متعلق بے ہودہ گوئیاں ہوتی ہیں آپ اپنے ان لوگوں میں مکس ہوں گے تو وہاں آپ ان کو صحیح صورت حال بتا سکتے ہیں۔ایک تو آپ خود اپنے پروگرام ایسے پروڈیوس کر سکتے ہیں۔لکھنے والے ہیں آرٹیکل لکھ سکتے ہیں۔( دین حق) کے بارے میں بھی۔اور اگر کوئی سوال اٹھاتا ہے تو جو اپنی ایک کمیونٹی ہوتی ہے جرنلسٹ کی ، اس میں آپ صحیح صورتحال لکھ سکتے ہیں تا کہ یہ لکھنے والوں کو کبھی پھر جرات نہ ہو اور کم از کم (دین ☆ حق) کی صحیح صورتحال کے بارے میں علم ہو جائے۔وہ بھی ایک ( دعوت الی اللہ ) ہے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ میں نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی پاکستان سے ماسٹرز کیا تھا وٹی پتھیالوجی میں۔حضور انور نے فرمایا ”اچھا ماشاء اللہ۔طالب علم نے دریافت کیا کہ یہاں مجھے ڈیڑھ سال ہو گیا ہے جرمنی میں آئے ہوئے۔اس عرصہ میں پی ایچ ڈی کے لئے بہت کوشش کرتا رہا ہوں لیکن پی ایچ ڈی کے لئے کوئی کامیابی نہیں ہو رہی تھی اب جیسا کہ حضور آپ نے فرمایا ہے کہ اپنی انٹریسٹ کا مضمون چننا چاہئے لیکن میرا انٹریسٹ بائیوٹیکنالوجی میں تھا میں نے اس کے لئے بھی کوشش کی ہے۔حضور نے فرمایا خلاصہ یہ کہ ابھی کچھ نہیں ہوا ؟ تو طالب علم نے بتایا کہ ابھی پچھلے مہینے میرا کارڈیالوجی میں داخلہ ہوا ہے۔حضور کے استفسار پر بتایا گیا کہ یہاں ویٹنی میڈیسن اور میڈیسن کو ایک ہی سمجھتے ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ