مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 11
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 11 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الامس ایدہ اللہ تعالی Remote ایریا میں جائیں، ان کی مدد کریں، جو بیمار ہوں ان کی مدد وغیرہ کریں۔ادویات دیں، ہومیو پیتھک دوائی دی جاسکتی ہے۔حضور انور نے صدر صاحب خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ مہتم امور طلباء کا تقرر بھی کریں۔احمدی طلباء کی فہرستیں تیار ہوں۔احمدی طلباء آگے آئیں۔آگے بڑھیں۔یو نیورسٹیوں میں جائیں اور مزید تعلیم حاصل کریں۔پڑھائی چھوڑ نہ دیں۔نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ نیوزی لینڈ کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ یہ میٹنگ سوا گیارہ بجے ختم ہوئی۔میٹنگ کے آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت خدام عاملہ کے ممبران کو قلم عطا فرمائے اور عاملہ خدام الاحمدیہ نے حضور انور کے ساتھ تصویر بنوانے کی سعادت بھی حاصل کی۔الفضل اند نیشنل 30 جون تا 6 جولائی 2006 ء )