مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 158
158 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخام ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ڈالے گی۔یہاں اس ریجن میں بہت سارے کا روباری لوگ بھی ہیں۔مثلاً بریڈ فورڈ میں ہیں اور جگہوں پر بھی ہیں۔تو نو جوان جو ہیں ان لوگوں کی اولادا اپنی تعلیم سیکنڈری تک مکمل کر کے یا پھر A لیول تک کر کے چھوڑ نہ دیں بلکہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہونے کے بعد علم و معرفت میں ترقی کرنی ضروری ہے۔مختلف میدانوں میں ہم آگے بڑھیں گے تو جماعت کا ان دنیا داروں کی نظر میں بھی ایک وقار قائم ہوگا اور آپ اس میں حصہ دار بن رہے ہوں گے۔حضرت مسیح موعودؓ کے مددگار بن رہے ہوں گے۔آپ کے ماحول کو وسعت ملے گی۔مزید آپ کے تعلقات وسیع ہوں گے۔نئے لوگوں سے نئے طبقوں سے رابطے ہوں گے۔اور یوں ( دین حق) کی ( دعوت الی اللہ ) کے مواقع بڑھیں گے اس کی خوبصورت تعلیم دنیا کے سامنے پیش کرنے کی آپ کو توفیق ملے گی اور یوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد کو پورا کرنے والے ہوں گے جیسا کہ میں نے کہا۔پس جو پڑھنے کی عمر کے خدام ہیں انہیں پڑھائی کی طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پھر اگر اس کے بعد آتی ہے معاشرے میں ماحول کے زیراثر یہاں کا ماحول بڑا بگڑا ہوا ماحول ہے نوجوانوں کے ہمارے نوجوانوں کے بھی بگڑنے کا احتمال بہت رہتا ہے۔اس لئے بڑی توجہ سے اس طرف آپ کی نظر ہونی چاہیے۔اس کی ضرورت ہے کہ پندرہ سولہ سال کی عمر کے بچے جو آزادی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اس عمر کو پہنچتے ہیں۔برے ماحول اور بری دوستیوں سے پر ہیز کریں جب ان کے خیال میں تھوڑا تھوڑے ماحول کی وجہ سے باغیانہ روش پیدا ہونا شروع ہوتی ہے۔ماں باپ کی باتوں کو صیح نہیں سمجھ رہے ہوتے۔یا بعض دفعہ ماں باپ بھی اپنا حق پوری طرح ادا نہیں کر رہے ہوتے جس کی وجہ سے بچے بگڑتے ہیں۔تو آپ لوگوں کو یہ خیال رہنا چاہیے کہ ہم احمدی نوجوان ہیں اور اصل مقصد ہمارا یہ نہیں کہ فلاں کی نقل کرنی ہے یا فلاں کی کرنی ہے بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی ہم نے کس طرح مدد کرنی ہے اس لئے کبھی یہ خیال نہیں آنا چاہیے کہ اس عمر کو ہم پہنچ گئے۔ماحول کی وجہ سے تو اب ہم آزاد ہوگئے یہاں کا قانون ہمیں آزادی دیتا ہے اب جو مرضی ہم چاہیں کریں کوئی ہمیں روکنے والا نہیں جیسے مرضی دوستوں سے تعلق رکھیں جس طرح مرضی جس طرح کے مختلف قسم کے دوستوں سے رابطے رکھیں دوستیاں نبھا ئیں دوستیاں بڑھا ئیں یہ نہیں بلکہ ایسے دوست بنائیں جو لائق ہیں پڑھائی کی طرف توجہ دینے والے ہیں