مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 2 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 2

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 2 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی ہر کوئی ہر چیز حاصل نہیں کرسکتا، اس کوشش میں بے سکونی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ذکر الہی سے اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے پس ہر احمدی کو ہر وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس کے دل کا اطمینان اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر میں ہی ہے اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی ضمانت بھی دی ہے۔دنیا میں بہت ساری چیزیں بیچنے والے ، مارکیٹ کرنے والے، دنیاوی چیزیں بنانے والے بڑے بڑے اشتہار دیتے ہیں کہ ہماری فلاں چیز خرید و تو 100 فیصدی سکون یا satisfaction مل جائے گی تسلی ہوگی لیکن کبھی ہوتی نہیں۔جتنا بڑا چاہے کوئی دعوی کرے۔لیکن اللہ تعالیٰ یہ ضمانت دیتا ہے کہ میرا ذکر کرنے والوں کو حقیقی طور پر میرا ذکر کرنے والوں کو ، ان حکموں پر عمل کرنے والوں کو میں اطمینان قلب دوں گا۔دل کو چین اور سکون ملے گا۔جیسا کہ فرمایا {الَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ } (الرعد: 29 ) یعنی پس سمجھ لو کہ اللہ کی یاد سے ہی دل اطمینان پاتے ہیں۔اور یہ ذکر نمازوں کے علاوہ بھی ہونا چاہئے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہر وقت اللہ کی یاد یہ ذکر ہی ہے۔اگر اللہ کا خوف دل میں رہے تو آدمی مختلف دعا ئیں مختلف وقتوں میں پڑھتارہتا ہے۔کئی کام نہیں کرتا کہ اللہ کا خوف آ جاتا ہے تو اس بارے میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتا دیا ہے کہ اللہ کا ذکر صرف نمازوں میں نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی ہے۔ہر وقت اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا چاہئے۔ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ {الَّذِيْنَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُوْدًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ } ( آل عمران: 191 ) یعنی عقلمند انسان اور مومن وہی ہیں جو کھڑے اور بیٹھے اور پہلوؤں پر لیٹے ہوئے بھی اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ہر وقت ان کے دل میں اللہ کی یاد ہوتی ہے۔یہ صحیح مومن کی نشانی ہے کیونکہ اس ذکر سے ایمان بھی بڑھتا ہے اور انسان میں جرات بھی پیدا ہوتی ہے۔ایک اور جگہ اس بارے میں فرماتا ہے کہ {يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا إِذَا لَقِيْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴾ (الانفال: 46) یعنی اے مومنو! جب تم کسی گروہ کے، کسی فوج کے مقابلہ پر آؤ تو قدم جمائے رکھو۔اللہ کو بہت یاد کیا کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔پس کسی برائی کے مقابلے پر کھڑا ہونے کے لئے ، دل میں جرات پیدا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا بہت ضروری ہے۔شیطان بھی انسان کا بہت بڑا دشمن ہے۔آج کی دنیا میں دجل کے مختلف طریقے ہیں۔دجل مختلف قسم کی فوجوں کے ساتھ حملہ آور ہورہا ہے اور ہمارے ترقی پذیر یا کم ترقی