مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 112 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 112

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 112 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔۔۔خطبہ جمعہ فرموده 03 نومبر 2006ء سے اقتباس حضرت خلیفہ المی الثانی صلح موعودور اللہ مرقدہ نے جب تحریک جدید کا آغاز فرمایا تواس وقت بھی اور اس کے بعد بھی مختلف سالوں میں اس تحریک جدید کے بارے میں جماعت کی رہنمائی فرماتے رہے کہ اس کے کیا مقاصد ہیں اور کس طرح ہم ان مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔اس وقت شروع میں آپ نے جماعت کے سامنے 19 مطالبات رکھے اور پھر بعد میں مزید بھی رکھے۔یہ تمام مطالبات ایسے ہیں جو تربیت اور روحانی ترقی اور قربانی کے معیار بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہیں اور آج بھی اہم ہیں ، جماعتوں کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔سادہ زندگی کی طرف توجہ کریں مثلاً پہلا مطالبہ سادہ زندگی کا ہے۔آج جب مادیت کی دوڑ پہلے سے بہت زیادہ ہے اس طرف احمدیوں کو بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ سادگی اختیار کر کے ہی دین کی ضروریات کی خاطر قربانی دی جا سکتی ہے۔بعض لوگوں کو بلا ضرورت گھروں میں بے تحاشا مہنگی سجاوٹیں کرنے کا شوق ہوتا ہے، سجاوٹ تو ہونی چاہئے ، صفائی بھی ہونی چاہئے ، خوبصورتی بھی ہونی چاہئے لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سجاوٹ صرف مہنگی چیزوں سے ہی ہوتی ہے۔تو بہت سارے ایسے بھی ہیں جو پیسے جوڑتے ہیں تا کہ سجانے کی فلاں مہنگی چیز خریدی جائے، بجائے اس کے کہ یہ پیسے جوڑیں کہ فلاں کام کے لئے چندہ دیا جائے۔پھر شادیوں، بیاہوں پر فضول خرچیاں ہوتی ہیں۔اگر یہی رقم بچائی جائے تو بعض غریبوں کی شادیاں ہوسکتی ہیں، (بیوت الذکر ) کی تعمیر میں دیا جا سکتا ہے ، اور کاموں میں دیا جا سکتا ہے، مختلف تحریکات میں دیا جاسکتا ہے۔دشمن کے لٹریچر کا جواب تیار کیا جائے پھر آپ نے اس وقت ایک یہ مطالبہ بھی کیا کہ دشمن کے گندے لٹریچر کا جواب تیار کیا جائے۔آجکل بھی