مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 111
111 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم کھڑے ہونا نہیں۔اور بعض اس سے زیادہ وقت دیتے ہیں کہ یہ وقت شام تک چلتا ہے۔تو بہر حال اس حدیث میں یہ ہے کہ مسلمان نماز پڑھتے ہوئے جو بھی بھلائی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ اس کو عطا کر دیتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ گھڑی بہت مختصر ہے، بہت تھوڑی ہے۔پس اس موقع سے ہر ایک کو فائدہ اٹھانا چاہئے ، اپنے لئے بھی دعائیں کریں، جماعت کے لئے بھی دعائیں کریں۔کسی کو کیا پتہ کہ وہ گھڑی کسی وقت آنی ہے، اس لئے پہلے وقت میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ تو بہر حال واضح ہے کہ جمعہ کا خطبہ نماز کا حصہ ہے۔الفضل انٹر نیشنل 10 نومبر تا 16 نومبر 2006ء)