مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 72

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 72 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جون 2006ء سے اقتباس۔اگر دل صاف نہ ہو تو کثرت اعجاز بھی اثر نہیں کرتی۔لیکن جن کو خدا ہدایت دینا چاہے وہ ان پڑھ اور جنگلوں میں بھی رہتے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت دے دیتا ہے۔حضور انور کی وقف عارضی کا واقعہ بہت پرانی بات ہے۔غالباً 1966ء کی۔میں سرگودھا کے علاقے میں وقف عارضی پر گیا تو ایک دور دراز گاؤں میں جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں ایک بہت بوڑھی عورت ملیں۔جب ہم نے اپنا تعارف کرایا کہ ربوہ سے آئے ہیں، احمدی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں بھی احمدی ہوں اور ہم لوگ چاند سورج گرہن کو دیکھ کر اس زمانے میں احمدی ہوئے تھے۔یہ کہتی ہیں میں چھوٹی تھی اور میرے والدین اس وقت ہوتے تھے تو اس علاقے میں بالکل جنگل میں، دیہات میں، دیہاتی ان پڑھ لوگ بھی چاند سورج گرہن کا نشان دیکھ کر احمدی ہو گئے۔تو اللہ نے بہت سوں کو اس زمانے میں بھی اس نشان سے ہدایت دی تھی۔پھر جیسا کہ میں نے کہا بعض ایسے نشانات ہیں جن کا ظہور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں زمین پر ہوا اور ہوتا چلا جا رہا ہے۔اور وہ ہیں زلزلے اور طاعون۔یہ ثابت شدہ حقیقت ہے اور اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد سے زلزلوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے۔اس طرح طاعون نے بھی آپ کے زمانے میں تباہی مچائی اور آج کل ایڈزبھی طاعون کی ایک قسم ہے تو ہر سال اس سے بھی لاکھوں افراد موت کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔الفضل انٹرنیشنل 21 تا 27 جولائی 2006 ء ) |