مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 71
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ☆ 71 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضور انور نے صدر مجلس خدام الاحمدیہ کو نصیحت فرمائی کہ ( دعوت الی اللہ ) کے کام کو منظم کریں۔داعیان کی لسٹ بنائیں اور زیادہ لوگوں کو (دعوت الی اللہ ) کے کام میں Involve کریں۔( دعوت الی اللہ کے ) سٹالز کے ساتھ ساتھ سیمینارز اور میٹنگز بھی کریں۔(مربیوں) کے ساتھ سوال و جواب کی مجالس رکھوائیں۔☆ حضور انور نے ممبران مجلس عاملہ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کی جماعت چھوٹی سی ہے اور چھوٹے ماحول کو زیادہ منظم کیا جاسکتا ہے۔اس لئے سستیاں چھوڑیں اور اپنے کام کو مثالی بنا ئیں۔حضور نے مشن ہاؤس کی تزئین کی طرف بھی توجہ دلائی اور فرمایا کہ ہالینڈ میں جتنا پھولوں کا رواج ہے آپ لوگوں نے اس سلسلہ میں بہت کم کام کیا ہے اس طرف بھی توجہ کریں۔یہ میٹنگ 20:05 پر ختم ہوئی۔مجلس عاملہ کی درخواست پر حضور انور نے اپنے ساتھ انہیں گروپ فوٹو کا موقع عطا فرمایا۔الفضل انٹر نیشنل 14 تا 20 جولائی 2006 ء ) |