مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 57 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 57

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 57 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی لیکن مرد بھی اپنے کسی complex یا کمزوری کی وجہ سے حصہ دار بن رہے ہیں اُس میں اور وہ ہے پردہ۔پردے کا حکم تو ویسے عورت مرد دونوں کو ہے نظر کا پردہ کرنے کا۔لیکن عورت کے لئے کچھ اس سے زائد بھی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا پر دے کا تعلق براہ راست عورت کے ساتھ ہے لیکن مردوں کا تعلق اس طرح بنتا ہے کہ جب بہت ساری بچیاں بیاہ کر آتی ہیں یہاں۔کچھ تو یہاں پیدا ہوئیں ہیں، پلی بڑھیں ہیں اور بیاہ کر یہیں دوسرے گھروں میں جاتی ہیں۔اُن کے پردوں کے بارے میں تو اُن کے ماں باپ کو چاہیے تھا کہ جب وہ اُن کے گھروں میں تھی تو ان کی صحیح تربیت کرتے اور پردہ کی اہمیت کے بارے میں بتاتے۔لیکن اب حجاب اور پردہ کی پابندی کے بارے میں شادی کے بعد خاوندوں کا فرض ہے کہ انہیں پیار سے سمجھائیں تا کہ وہ اس حکم کی تعمیل کرنے والی ہوں۔لیکن جو میں نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان سے بیاہ کر آنے والی یا ہندوستان سے بیاہ کر آنے والی وہ پاکستان میں تو برقع پہنتی آئی ہیں لیکن یہاں آکر ان کے برقعے اتر جاتے ہیں۔اور پردہ بھی نام کا ہی رہ جاتا ہے۔صرف ہلکا سا دوپٹہ ایک رہ جاتا ہے گلے میں اور عموماً پتا کرنے پر یہی راز کھلتا ہے کہ مردوں کی عقل پر اصل میں پردہ پڑا ہوا ہے۔اور اُس وجہ سے یہ حال ہوا ہے۔پتا نہیں لڑکوں کو نو جوانوں کو یا مردوں کو اس کا کیا Complex ہے۔یہ بھی شکایات ملتی ہیں کہ مرد اور نو جوان لڑکیوں کو کہتے ہیں اور بیویوں کو کہتے ہیں اپنی کہ اگر باہر ہمارے ساتھ جانا ہے تو پھر نقاب اتار کر چلوScarf باندھ لو یا دو پٹہ باندھ لو۔چادر کی حد تک بھی مناسب ہوتا ہے۔لیکن دو پٹہ سے تو بالکل ہی آہستہ آہستہ ختم ہو جاتا ہے حجاب۔لوگ کیا کہیں گے یہ تو بڑا Backward آدمی ہے ایسا Backward ہونے پر تو آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے ایک حکم کی تعمیل کرنے والے ہیں تعمیل کرنے والے بن رہے ہیں۔اگر لڑکیاں یہاں آ کر خود بھی یا تارتی ہیں پردے تو لڑکوں کا مردوں کا کام ہے کہ ان کو کہیں کہ پردے کی کی پابندی کرو۔بہت سے دوسرے کام تو زبر دستی کردار ہے ہوتے ہیں۔عورتوں پر بچیوں پر غلط قسم کی سختیاں کر رہے ہوتے ہیں۔اگر اسلامی تعلیم پر عمل کروانے کے لئے بھی سختی کر دیں گے تو اس کا تو ثواب ہی مل رہا ہوگا۔پردہ کے معیار ہیں مختلف جگہوں پر۔ایک نواحمدی ہے جو مسلمان نہیں ہے عیسائیت سے احمدی ہوئی ہے لڑکی یا بچی وہ اگر حجاب لیتی ہے Scarf باندھتی ہے کوٹ کھلا پہنتی ہے وہ اس کے لئے پردہ ہے۔لیکن پردے کے معیار تو بڑھنے چاہئیں آہستہ آہستہ جس طرح ایمان بڑھتا ہے۔نہ یہ کہ جو پہلے معیار پردے کے بڑھے ہوئے تھے وہ کم ہونے شروع ہو جائیں تو