مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 56 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 56

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 56 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ علی جائے۔یہ نہیں تھا کہ مجھے کوئی ایسا گر بتائیں جس سے میری مالی حالت بہتر ہو جائے یا میرے خاندان کا وقار بلند ہو جائے۔فکر تھی اپنی عاقبت کی۔آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز باجماعت پڑھو، زکوۃ دو اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرو اور حسن سلوک کرو۔اب رشتہ داروں سے صلہ رحمی اور حسن سلوک میں تمام رشتے آ جاتے ہیں۔بعض نوجوان شادیوں کے بعد اپنی بیویوں یا اُنکے ماں باپ یا بہن بھائی سے حسن سلوک نہیں کرتے۔بعض لڑکوں کے ماں باپ کی طرف سے پابندیاں لگ جاتی ہیں۔تو ایسے نو جوانوں کو اپنے ماں باپ کو بھی سمجھانا چاہیے کہ اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم جس کام کے کرنے سے جنت کی بشارت دے رہے ہیں۔آپ ہمیں اُس سے روک رہے ہیں۔تو جہاں اللہ اور اُس کے رسول کے حکموں پر صحیح عمل نہ ہو رہا ہو وہاں ادب کے دائرے میں رہ کر بڑوں کو سمجھانا بھی ضروری ہے۔کوئی سمجھانے میں حرج بھی نہیں ہے۔صرف اللہ کی رضا کی خاطر اور دعا کر کے جب آپ اپنے حالات کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح سمجھا ئیں گے تو اللہ تعالیٰ اُس میں برکت عطا فرمائے گا۔تو یہ باتیں تو بہت سی ہیں جو آپ نے ہمارے سامنے پیش فرمائی ہیں جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے اور جن کو چھوڑنے کی ہمیں تلقین فرمائی ہے۔اور ان اوامر و نواہی کے اعلیٰ نمونے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی قائم فرمائے اور مختلف وقتوں میں صحابہ کو بھی نصیحت فرمائی اور فرمایا کرتے تھے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔تو سب تو اس وقت بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔آپ میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ قرآن کریم کو پڑھیں۔ان احکامات کو سمجھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے اُن کے نمونے دیکھیں۔آپ نے اپنی مجالس میں اپنے ماننے والوں کو جو بتایا ہے اس کو سنیں اور پڑھیں اور زندگیوں کا حصہ بنائیں۔درسوں میں ، تقریروں میں، خطبات میں جو مختلف مسائل سنتے ہیں۔یہاں اجتماع پر بھی آپ اس لئے اکٹھے ہوئے تھے کہ علمی اور روحانی پیاس بھی بجھانے کی کوشش کریں۔ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ انسانی زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس سے ایک مومن کی زندگی کی اصلاح ہو سکتی ہو اور اللہ تعالیٰ نے اُس کو بیان نہ فرمایا ہو۔اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں ہمارے سامنے اُس کی وضاحت نہ فرمائی ہو۔یہ ہماری بدقسمتی ہوگی اگر ہم اتنا کچھ میسر آنے کے بعد بھی اُس پر عمل نہ کریں۔پردہ کی پابندی کرنی اور کروانی چاہیے ایک بات اور ہے جس کی طرف میں توجہ دلانی چاہتا ہوں جس کا تعلق گو کہ براہ راست عورتوں سے ہے