مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 50
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 50 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی سے اختتامی خطاب * حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 11 جون 2006ء کو سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ جرمنی سے خطاب کرتے ہوئے تشھد ، تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اجتماعات میں کھیل رکھنے کے مقاصد آج آپ کا یہ اجتماع اس وقت اختتام کو پہنچ رہا ہے۔یہ اجتماعات جو ہیں ذیلی تنظیموں کے اس لئے منعقد کئے جاتے ہیں تا کہ مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر خدام اپنی دینی علمی ، روحانی معیاروں کو بہتر کر سکیں اور بہتر کرنے کی طرف توجہ دے سکیں اور ساتھ ہی مختلف کھیلوں کے پروگرام ترتیب دے کر اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ جسم کا جو حق ہے وہ بھی ادا کیا جائے کیونکہ صحت مند جسم ہوگا تو جو اصل مقصد ہے زندگی کا ، یعنی عبادت ، اُس کا بھی حق ادا ہو سکتا ہے اور پھر کھیلوں کے پروگراموں سے ذہنی تفریح بھی ہو جاتی ہے شائقین کی بھی اور Players کی بھی۔اس لئے ہماری کھیلوں کے پروگراموں میں یہ مقصد اصل میں مدنظر ہوتا ہے۔ہارنے یا جیتنے پر ان لوگوں کی طرح رد عمل ظاہر نہیں ہوتے جو کھیل کو اپنی انا اور زندگی اور موت کا سوال بنا لیتے ہیں۔پھر ہارنے جیتنے پر بعض اوقات ٹیموں کی آپس میں لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ ریفری کے فیصلوں پر بھی لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔ایک دوسرے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا جاتا ہے یا اس کی کوشش کی جاتی ہے۔پھر شائقین بھی جو جس ٹیم کی طرف ہوتے ہیں ہارنے جیتنے پر نعرہ بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الجھ جاتے ہیں، گراؤنڈز میں آجاتے ہیں، سر پھٹول ہونی شروع ہو جاتی ہے۔تو کھیل میں یہ لغوحرکات اور لغویات جو ہیں یہ ہماری روایات میں نہیں ہیں اور کبھی بھی نہیں رہیں۔ہم تو صحت مند جسم کے لئے صحت مند تفریح کرتے ہیں۔اور زیادہ سے زیادہ کوشش یہ کی جاتی ہے کہ کھیلیں اس مقصد کے لئے ہوں اور اسی واسطے، اسی لئے ہمارے گیمز میں Sportsmen spirit کا اعلی مظاہرہ ہوتا ہے اور نظر