مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 46
46 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم کے معیار تعلیم کے متعلق دریافت فرمایا کہ جرمنی میں تعلیم کے مختلف معیار ہیں۔جن میں ,Hauptschule Realschule, Gesamtschule اور Gymnasium شامل ہیں اور Gymnasium سب سے اعلیٰ معیار گنا جاتا ہے۔لہذا زیادہ سے زیادہ واقفین نو کو اس میعار کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔اسی طرح حضور انور نے جرمنی میں سکولز کے نتائج کا طریقہ کار دریافت فرمایا کہ مختلف مضامین میں جو نمبر ملتے ہیں ان کا کیا طریقہ کار ہے۔جس پر حضور انور کو بتایا گیا کہ جرمنی میں مضامین میں 1 سے 6 تک نمبر ملتے ہیں اور 1 نمبر سب سے بہتر متصور کیا جاتا ہے۔حضورانور نے دریافت فرمایا کہ جرمنی سے واقفین اگر جامعہ احمدیہ کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانا چاہیں تو اس میں کوئی قانونی روک تو نہیں؟ اس پر بتایا گیا کہ جن کے پاس جرمن شہریت ہے ان کے لئے کوئی روک نہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ گذشتہ سال ایک لڑکے کو ویزہ کے مسائل کی وجہ سے کینیڈا سے واپس جرمنی آنا پڑا۔جس پر محترمی مشنری انچارج صاحب نے بتایا کہ اس کو نیشنیلٹی ملنے کے چانسز ہو گئے ہیں اور وہ حضورانور سے اس معاملہ میں راہنمائی لینا چاہتا ہے۔کیونکہ تین سے چھ ماہ میں اس کو جرمنی کی شہریت مل جائے گی اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اب جامعہ احمد یہ برطانیہ میں اپنی تعلیم کو آگے بڑھائے۔واقفین تجدید وقف کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے واقفین نو کو ایک نہایت ضروری امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ جو پندرہ سال کے ہو گئے ہیں ان کو چاہیے کہ خود تجدید وقف کریں۔بعد ازاں حضور انور نے واقفین کا تربیتی جائزہ لیتے ہوئے سب سے پہلے نماز پنجوقتہ کی ادائیگی کے متعلق دریافت فرمایا کہ کتنے ایسے ہیں جو روزانہ پانچ وقت کی نماز میں اپنے وقت پر پڑھتے ہیں؟ پانچ نمازیں پانچ وقتوں پر پڑھتے ہیں۔آج کل اگر مغرب عشاء جمع ہوتی ہیں تو چار نماز ہیں۔آج کل ، چار نمازوں سے مراد یہ چا را وقات لیکن نمازیں پانچ ، نماز میں چھٹی نہیں ہے۔روزانہ تلاوت با ترجمہ کریں اسی طرح تلاوت قرآن کریم کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ اس کا