مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 12 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 12

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 12 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نیشنل مجلس عامله خدام الاحمدیہ جاپان کے ساتھ میٹنگ مورخہ 11 مئی 2006ء کو نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ جاپان کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور نے صدر مجلس خدام الاحمدیہ اور معتمد خدام سے فرمایا کہ آپ کی طرف سے رپورٹ نہیں آتیں۔اگر آپ خود کام نہیں کرتے تو آپ کی بات کون سنے گا۔اس لئے آپ کے کاموں میں بے برکتی ہوتی ہے۔حضور انور نے فرمایا: عہدوں کا خیال دل سے نکال دیں۔یہ عہدہ نہیں خدمت ہے۔عہدہ کو فضل الہی سمجھیں نہ کہ اپنے لئے فخر کا ذریعہ بنالیں۔اب مجھے باقاعدہ آپ کی طرف سے ہر ماہ رپورٹ آنی چاہئے۔مہتم خدمت خلق کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ بلڈ ڈونیشن کے لئے خدام کی ایک ٹیم بنائیں اور یہاں کے ہسپتالوں ، بلڈ بینک میں احمدیہ یوتھ آرگنا ئزیشن کے نام سے رجسٹر ڈ کروائیں۔ان کے پاس آپ کے ناموں کی فہرست ہو۔جب بھی ان کو ضرورت پڑے آپ کو بلالیں۔حضور انور نے فرمایا اس خدمت سے ( دعوت الی اللہ ) کے رستے بھی کھلتے ہیں اور آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا اسی طرح ہسپتالوں میں جائیں۔بوڑھوں ، مریضوں سے ملیں ، ان کا حال پوچھیں ان کے لئے ساتھ پھول پھل وغیرہ لے جائیں۔فرمایا یہاں غریب تو ہے نہیں لیکن لوگوں کے جذبات ، احساسات کا خیال رکھنا یہی خدمت خلق ہے۔یہاں Old People's Home میں جائیں اور وہاں لوگوں سے ملیں۔باتیں کریں۔اس طرح آپ کے تعلقات بنیں گے اور ( دعوت الی اللہ ) کے لئے راہیں کھلیں گی۔مہتم اطفال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ٹوکیو اور نا گویا دونوں جگہ اطفال کی جو