مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 10 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 10

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 10 ارشادات حضرت خلیلہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالی پڑیں گی۔مہتم اطفال سے حضور انور نے اطفال کی تعلیم و تربیت کے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا اگر آپ لوگ اپنے بچوں کو سنبھال لیں تو آپ کی انگلی جزیشن آپ کے ہاتھ میں رہے گی۔اطفال کو نماز ، اس کا ترجمہ ، قرآن کریم اور اس کا ترجمہ سکھائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور حضرت اقدس مسیح موعود کی کتابوں سے باتیں سکھائیں۔آئندہ نسل پکی احمدی ہوگی تو رشتوں کے مسائل نہیں ہوں گے۔دنیا داری کے پیچھے نہیں پڑیں گے۔تربیت اس طرح کریں کہ نمازوں کے عادی بن جائیں۔مہتم اشاعت نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خدام کا رسالہ سال میں دو بار شائع ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا اس میں اطفال کے لئے بھی ایک حصہ رکھ لیں۔اطفال کی دلچسپی کی چیزیں ہونی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا رسالہ میں قرآن کریم کی آیت اور اس کی تشریح ہو، حدیث ہو، حضرت مسیح موعود کا اقتباس ہو۔خطبات جمعہ کا خلاصہ دے دیا کریں۔مہتم صحت جسمانی سے حضور انور نے خدام کے لئے کھیلوں کے پروگرام کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور کو بتایا گیا کہ ریگولر کھیلوں میں خدام ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کھیلتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ایسی کھیلیں ہونی چاہئیں کہ مستقل سنٹر میں آنے کی طرف توجہ پیدا ہو۔مہتم خدمت خلق کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا۔ہسپتالوں میں خون دینے کے لئے خدام کی ٹیم تیار کریں جو احمد یہ یوتھ آرگنائزیشن کے نام سے رجسٹر ڈ ہو۔جب ان کو ضرورت پڑے آپ کو بلا لیں۔بلڈ بینک ہوتے ہیں وہاں آپ کی رجسٹریشن ہو۔اس طرح آپ کے رابطے بڑھیں گے اور (دعوت الی اللہ ) کے لئے راہ کھلے گی۔حضور انور نے فرمایا Old People's Home ہیں وہاں جائیں۔بوڑھوں اور مریضوں کا حال پوچھیں۔ان کے لئے پھل وغیرہ ساتھ لے جائیں۔مریضوں سے اور بوڑھوں سے دو باتیں کر لیں تو یہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ مختلف قوموں کے غریب لوگ ہیں ان کی پاکٹس میں جائیں ، ان کو دیکھیں۔یہاں کے مقامی باشندوں موریوں (Mori) کے پاس جائیں ان کی بھی ضرورت کا جائزہ لیں اور مددکریں۔