مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 160 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 160

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 160 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ہوتی بعض لوگ ایسے ہیں لڑکے عموماً عام طور پہ بلکہ فیشن کے طور پر داڑھی رکھی جاتی ہے تو اس کا تو کوئی فائدہ نہیں۔یہاں مناسب داڑھیاں بھی لوگ رکھتے ہیں۔اگر آپ سنت پر عمل کرتے ہوئے داڑھی رکھنے کی کوشش کریں گے تو فیشن بھی آپ کا ہو جائے گا اور سنت بھی پوری ہو جائے گی۔نیت اگر نیک ہو تو لیکن اگر صرف داڑھیاں اس لئے رکھ لیں کہ فیشن کرنا ہے تو اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔عجیب و غریب طریقے سے ڈیزائن بنائے ہوتے ہیں چہرے پر لگتا ہے کہ کوئی نقشے بنائے ہوئے ہیں ایسی داڑھیاں رکھنے کا کیا فائدہ ہے۔تو یہ باتیں پھر اخلاق پر اثر انداز ہوتی ہیں۔کیونکہ کہیں نہ کہیں آپ کو اپنی حد بندی کرنی ہوگی۔کوئی روک بنانی ہوگی کہ یہ ہماری حد ہے یہ ہماری روک ہے یہ ہماری Limits ہیں ان سے ہم نے آگے نہیں بڑھنا۔تو اگر فیشن نہیں تو پھر جس طرح بے لگام گھوڑے کی طرح ان لوگوں کی طرح بھی بڑھتے چلے جائیں گے۔با اخلاق بنیں گے تو با خدا بنیں گے پس اپنی پڑھائی کی طرف اور اس سے بڑھ کر روحانی حالت کی بہتری کی طرف اس عمر میں توجہ دیں پھر بات چیت کے انداز میں بھی چھوٹی چھوٹی بظاہر باتیں ہیں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا طریق ہے نرمی سے آرام سے چھوٹوں سے بات کرنی ہے بڑوں سے ادب سے بات کرنی ہے یہ چیزیں اپنائیں گے تو یہ بھی آپ کے اخلاق پر اچھا اثر ڈالنے والی ہوں گی۔کیونکہ اس طرح پھر عادت پڑ جاتی ہے۔اور جب بڑے ہوتے ہیں عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو یہی چیزیں جو ہیں پھر کیونکہ اکھڑ مزاجی بے لحاظی شروع میں پیدا ہو چکی ہوتی ہے تو عملی زندگی میں بھی یہی چیز ہو رہی ہوتی ہے۔پھر اسی سے لڑائیاں بڑھتی ہیں ایک دوسرے کی عزت کا خیال نہیں رہتا۔اور پھر جہاں مرضی دیکھا پبلک مقام پر کھڑے ہیں (بیت الذکر ) میں بیٹھے ہیں جہاں بھی ہوا بغیر کسی کی عزت نفس کا خیال کئے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں۔دوسرے کے خلاف تو ابھی سے اگر آپ عادت ڈالیں گے تو بڑے ہوکر ان چیزوں سے بچ سکیں گے پس اس طرف توجہ دیں اللہ تعالی نے جو احکامات دیئے ہیں وہ اسی لئے دیئے ہیں۔ان چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے بظاہر کہ با اخلاق بنیں اور جب با اخلاق بنیں گے تو پھر باخدا بنیں گے۔پھر اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔پس بہت توجہ کی ضرورت ہے اس طرف اللہ تعالیٰ