مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 159
159 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم اور نسبتاً اس ماحول کے زیر اثر نہیں ہیں جو آج کل یہاں عام طور پہ جس کی مثالیں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔یہ دیکھیں کہ جن سے ہم دوستیاں کر رہے ہیں وہ مختلف قسم کی برائیوں میں تو ملوث نہیں ہیں۔تو اگر ہیں تو آپ نے ان لوگوں کی صحبت کو بھی چھوڑنا ہے۔ان لوگوں کی دوستیوں کو بھی ختم کرنا ہے ایسی سوسائٹی سے اپنے آپ کو بچانا ہے تا کہ آپ خود بھی بچ سکیں۔حضرت مسیح موعود کی خدمت میں ایک سکھ لڑکے نے لکھا کہ میں خدا کا قائل تھا۔اب میرے دماغ سے وہ خیالات میرے بدلتے جارہے ہیں۔میں خدا تعالیٰ کے وجود کا قائل نہیں رہا۔یا اس میں جس شدت سے پہلے تھا اس میں کمی آرہی ہے۔تو حضرت مسیح موعود نے اسے فرمایا کہ تم کالج میں پڑھ رہے ہو تو جس اپنے طالب علم کے ساتھ بیٹھتے ہو جو Student تمہارے ساتھ بیٹھتا ہے اس جگہ کو چھوڑ دو اپنی جگہ بدل لو چنانچہ اس نے جب جگہ بدل لی تو اس کے خیالات پھر صاف ہونے شروع ہو گئے تو لاشعوری طور پر بھی ، غیر محسوس طریقے سے بھی بعض دفعہ اثر ہورہا ہوتا ہے۔اس لئے ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کی دوستیاں ایسے لوگوں سے ہوں، ایسے دوستوں سے ہوں، ایسے لڑکوں سے ہوں ، شرافت کی طرف جن کا رجحان ہو، پڑھائی کی طرف جن کا رجحان ہو۔غیروں میں عیسائیوں میں دوسروں میں بہت سارے لڑکے ہیں جو اپنے مطلب سے مطلب رکھتے ہیں جن کا صرف یہ کام ہے کہ ہم نے پڑھائی کرنی ہے اور اس کے لئے وہ بڑی محنت کرتے ہیں۔تو یہ جو لاشعوری طور پر برائیاں اثر انداز ہوتی ہیں جیسا کہ میں نے کہا ان کا اخلاق پر بہت اثر ہوتا ہے۔شریفانہ لباس زیب تن کریں پھر اسی طرح اوٹ پٹانگ قسم کے لباس ہیں۔یہاں قسم قسم کے لباس نکل آئے ہیں۔ایک احمدی کا لباس میں بھی ایک شریفانہ اظہار ہونا چاہیے۔اس قسم کے اوٹ پٹانگ لباس پہننے والوں کے ساتھ اگر آپ کی دوستیاں ہوں گی تو وہی آہستہ آہستہ آپ بھی اختیار کرلیں گے۔پھر بال ہیں وہ عجیب و غریب طرح کے بنائے ہوتے ہیں بعض لڑکوں نے یہاں کے فیشن کے تحت۔یہ دیکھیں کہ آپ میں اور دوسرے میں فرق کیا ہے؟ آپ کیوں احمدی ہیں؟ اور ایک احمدی کا کیا نمونہ ہونا چاہیے؟ تو اس لئے ہر معاملے میں اپنے نمونے دکھا ئیں یہ جو فیشن ہیں چھوٹے چھوٹے یہ بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔داڑھی رکھنا بھی سنت ہے پھر داڑھیاں رکھتے ہیں۔داڑھی رکھنا بھی سنت ہے۔لیکن سنت کی پیروی میں داڑھی نہیں رکھی جارہی