مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 220
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 220 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ڈالیں۔حضور انور نے فرمایا جو خدام دور ہٹے ہوئے ہیں ان کو ان کے دوستوں کے ذریعہ قریب لانے کی کوشش کریں۔مہتمم اشاعت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا خدام الاحمدیہ کا کوئی علیحدہ رسالہ ہے۔فرمایا اپنا نیوز بلیٹن نکالیں۔جس میں خدام کا پروگرام ہو، اعلانات ہوں تعلیم و تربیت کے پروگرام ہوں۔تربیتی کلاسز کے پروگرام ہوں۔خواہ دو ورقہ ہی ہو آپ کا اپنا بلیٹن ہونا چاہئے۔شائع کریں اور سب خدام کے گھر میں بھجوائیں۔مہتم اطفال سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا اپنی عاملہ بنائی ہوئی ہے۔اطفال کی تربیت کے لئے کیا پروگرام بنائے ہیں۔مہتمم اطفال نے بتایا کہ بعض مجالس میں اتوار کو اطفال کی کلاسز ہوتی ہیں اور بعض مجالس میں جمعہ کے دن ہوتی ہیں۔باقاعدہ سیلبس بنایا گیا ہے۔نماز سادہ اور باترجمہ سکھائی جاتی ہے۔حدیثیں اور قصیدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دین حق کی تاریخ وغیرہ سکھانے کا بھی پروگرام ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ باقاعدہ مجالس سے رپورٹ لیتے رہا کریں۔حضور انور نے اطفال کے بجٹ اور فی کس چندہ کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔کلاسز میں اطفال کی حاضری کا بھی جائزہ لیا اور Active مجالس کو علم انعامی اور شیلڈ وغیرہ دینے کے بارہ میں بھی دریافت فرمایا۔مہتم تحریک جدید سے حضور انور نے چندہ تحریک جدید میں شامل خدام کی تعدا د دریافت فرمائی اور خدام کی طرف سے تحریک جدید کے وعدہ کے بارہ میں بھی دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا کوشش کریں کہ باقی خدام بھی چندہ میں شامل ہوں۔ہر ایک اپنے اپنے حالات کے مطابق دے کوئی کم یا کوئی زیادہ حضور انور نے فرمایا آپ دیکھ لیا کریں کہ حالات کے مطابق دے رہا ہے۔پیار سے سمجھا دیا کریں۔مہتم امور طلبہ سے حضور انور نے فرمایا جو خدام فارغ ہو کر بیٹھے رہتے ہیں۔ان کے لئے کوئی کام وغیرہ دیکھیں۔کہاں کہاں یہ کام کر سکتے ہیں۔بعض لوگ پڑھ لکھ کر ایسی جاب کر رہے ہیں جو ان کے تعلیمی معیار اور قابلیت سے ہٹ کر ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کے لئے ان کی تعلیم کے مطابق Job دیکھیں۔اگر آپ کے پاس سب انفارمیشن ہوں تو آپ ان کو گائیڈ کر سکتے ہیں۔حضور انور نے ان خدام کے ریزیڈینشل سٹیٹس کے بارہ میں بھی دریافت فرمایا جن کے پاس اس وقت