مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 78 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 78

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 78 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ گے اور اللہ کی رسی کو تھامے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کر رہے ہوں گے تو ہمارا ایک رعب قائم ہوگا جو مخالفین کے ہر حملے سے ہمیں محفوظ رکھے گا۔ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارا جماعتی وقار بھی جاتا رہے گا اور تمہارے اندر بزدلی بھی پیدا ہو جائے گی۔جیسا کہ فرمایا {وَاَطِيْعُوا اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ } (الانفال: 47 ) اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اور آپس میں مت جھگڑ اور نہ تم بزدل بن جاؤ گے اور تمہارا رعب جاتا رہے گا۔اور صبر سے کام لو۔یقینا اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔باہمی عزت و احترام کو رواج دیں پس ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔اگر ایسے مواقع آبھی جائیں جس میں کسی کی طرف سے زیادتی ہوئی ہو تو صبر اور حوصلے سے اس کو برداشت کرنا چاہئے۔آپس کے چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ کر اپنی اناؤں کے سوال پیدا کر کے اپنی طاقتوں کو کم نہ کریں۔ہر بھائی دوسرے بھائی کی عزت کا خیال رکھے۔ہر بہن دوسری بہن کی عزت کا خیال رکھے۔اپنے بچوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے احترام پیدا کریں۔عہد یدار افراد جماعت کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور افراد جماعت عہد یداروں کی عزت کریں، ان کے وقار کا خیال رکھیں۔پھر آپس میں عہدیدار ایک دوسرے کی عزت اور احترام کریں۔ذیلی تنظیموں کے عہد یدار دوسری ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا احترام اپنے اندر اور اپنی تنظیم کے اندر پیدا کریں۔پھر تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیدار جماعتی عہدیداروں کا احترام اپنے دل میں پیدا کریں۔آپس میں تمام عہدیدار ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھیں۔عہد یداروں سے میں کہتا ہوں کہ جب یہ چیز عہد یداروں کی سطح پر اعلیٰ معیار کے مطابق پیدا ہو جائے گی۔تو جماعت کے اندر ایک روحانی تبدیلی خود بخود پیدا ہوتی چلی جائے گی۔جس طرح آپ تقویٰ کی راہوں پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کر رہے ہوں گے۔اسی طرح افراد جماعت ایک دوسرے کا احترام کر رہے ہوں گے اور خیال رکھ رہے ہوں گے۔ضرورتیں پوری کر رہے ہوں گے۔قربانی دینے کا شوق پیدا ہورہا ہو گا۔پس اس بات کو چھوٹی نہ سمجھیں۔یہی باتیں آپ کو اعلیٰ اخلاق کی طرف لے جانے والی ہیں اور انہیں باتوں کے اپنانے سے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے سے، اپنے اوپر لاگو کرنے سے، ہم جماعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہوں گے۔