مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 225 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 225

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 225 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اپریل 2006ء سے اقتباسات غصہ سے پر ہیز کرنا چاہیے * اللہ تعالی تو فرماتا ہے کہ اپنے غصے کو ٹھنڈا کرو اور نہ صرف ٹھنڈا کرو بلکہ دوسرے کو معاف بھی کرو۔اور نہ صرف معاف کرو بلکہ احسان کا سلوک بھی کرو۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم غصے میں ہو اور اگر کھڑے ہونے کی حالت میں غصہ آیا ہے تو بیٹھ جاؤ۔بیٹھے ہوئے ہو تو لیٹ جاؤ تا کہ تمہارا غصہ ٹھنڈا ہو۔منہ اور سر پر پانی کے چھینٹے ڈالو۔وضو کر و۔تو جب غصے ٹھنڈے کرنے کی کوشش کریں گے تو کینے بھی ختم ہوں گے اور حسد بھی ختم ہوگی۔جو لوگ کام کرنے والے ہیں جو لوگ دین کا علم رکھنے والے ہیں وہ اگر اپنے رویے نہیں بدلیں گے تو دوسروں کو کیا کہہ سکتے ہیں۔کام کرنے والوں سے میری مراد جماعتی خدمات کرنے والے ہیں۔دوسروں کو کیا کہیں گے۔کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ اپنے نفس کو شیطان سے محفوظ رکھو۔اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ جو کام تم نہیں کرتے اس کے بارے میں دوسرے کو بھی نہ کہو۔پہلے اپنے گریبان میں جھانکو پہلے اپنا محاسبہ کرو، پہلے اپنی اصلاح کرو پھر دوسروں کی اصلاح کی طرف توجہ دو۔پس ہر احمدی کو، ہر بڑے کو، ہر عہد یدار کو، ہر ذمہ دار کو اپنی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہئے تبھی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی۔اور تبھی جماعت کی ترقی کے سامان پہلے سے بڑھ کر پیدا ہوں گے۔صرف نظر کس حد تک کرنا چاہیے؟۔۔۔اگر غلطیاں سرزد ہو جائیں تو صرف نظر سے کام لینا چاہئے۔اور اگر کوئی حد سے تجاوز کر گیا ہے برداشت سے باہر ہو چکا ہے اور اس میں جماعت کی بدنامی کا بھی امکان ہے تو پھر متعلقہ بڑے نظام کو، نظام جماعت کو یا خلیفہ وقت کو اطلاع دے کر پھر خاموش ہو جانا چاہئے۔دوسروں کو غیروں کو یا کسی بھی تیسرے شخص کو یہ احساس کبھی پیدا نہ ہو کہ فلاں شخص یا فلاں فلاں عہد یدار ایک دوسرے کے خلاف بغض وعناد رکھتے ہیں۔